• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آیوشمان کھرانہ نے پیرالمپک کھلاڑیوں کیلئے خصوصی نظم پیش کی

Updated: October 03, 2024, 11:39 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ سپر اسٹار اور یوتھ آئیکون آیوشمان کھرانہ نے حال ہی میں ایک ایوارڈ شومیں ہندوستان کے پیرا لمپک ایتھلیٹس اور گولڈ میڈلسٹ اونی لیکھارا اور نودیپ سنگھ سے ملاقات کی۔

Ayushmann Khurrana. Photo: INN.
آیوشمان کھرانہ۔ تصویر: آئی این این۔

بالی ووڈ سپر اسٹار اور یوتھ آئیکون آیوشمان کھرانہ نے حال ہی میں ایک ایوارڈ شومیں ہندوستان کے پیرا لمپک ایتھلیٹس اور گولڈ میڈلسٹ اونی لیکھارا اور نودیپ سنگھ سے ملاقات کی۔ دو بار گولڈ میڈل جیتنے والی اونی لیکھارا نے جب اپنا ایوارڈ وصول کیا اور سامعین میں آیوشمان کھرانہ کو دیکھاتو وہ خود کو روک نہ سکیں اور ان سے اپنی ایک نظم سنانے کی درخواست کی۔ اونی لیکھارا اور نودیپ سنگھ کے ساتھ اسٹیج پر آتے ہوئے آیوشمان نے کہا، آپ دونوں سچے لیجنڈ ہیں۔ آپ نے اپنی زندگیوں میں جو کچھ دیکھا ہے اور جو کچھ حاصل کیا ہے وہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ ہمیں حوصلہ دینے کے لیے شکریہ۔ ایونی کی درخواست پر خوشی سے اتفاق کرتے ہوئے، آیوشمان نے پیرا اولمپک جیتنے والوں کے لیے اپنی ایک نظم سنائی۔ آیوشمان کی یہ دل کو چھونے والی نظم ہمارے پیرا لمپک جیتنے والوں کی کامیابیوں کی صحیح عکاسی کرتی ہے، جنہوں نے مشکلات اور جدوجہد کے درمیان اپنے ملک کو عزت بخشی۔ ان کی مثبت سوچ اور عزم اس نظم میں پوری طرح جھلکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK