بالی ووڈ اداکارآیوشمان کھرانہ ویمنز پریمئرلیگ۲۰۲۵ء(ڈبلیو پی ایل)کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارمنس کرنے کیلئےتیارہیں۔ آیوشمان ۱۴؍فروری کو منعقد ہونے والے اس عظیم الشان پروگرام میں پرفارم کرنے والے واحد مشہور شخصیت ہوں گے۔
EPAPER
Updated: February 14, 2025, 2:34 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
بالی ووڈ اداکارآیوشمان کھرانہ ویمنز پریمئرلیگ۲۰۲۵ء(ڈبلیو پی ایل)کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارمنس کرنے کیلئےتیارہیں۔ آیوشمان ۱۴؍فروری کو منعقد ہونے والے اس عظیم الشان پروگرام میں پرفارم کرنے والے واحد مشہور شخصیت ہوں گے۔
بالی ووڈ اداکارآیوشمان کھرانہ ویمنز پریمئرلیگ۲۰۲۵ء(ڈبلیو پی ایل)کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارمنس کرنے کیلئےتیارہیں۔ آیوشمان ۱۴؍فروری کو منعقد ہونے والے اس عظیم الشان پروگرام میں پرفارم کرنے والے واحد مشہور شخصیت ہوں گے۔ ڈبلیو پی ایل کا آغاز دفاعی چیمپئن رائل چیلنجرزبنگلور اور گجرات جائنٹس کے درمیان جمعہ ۱۴؍فروری کو ہونے والے میچ سے ہوگا۔ذرائع کےمطابق،’’دنیا بھر کے شائقین اور کوٹامبی اسٹیڈیم، بڑودہ میں موجود شائقین آیوشمان کھرانہ کی شاندارپرفارمنس دیکھنےکیلئےتیار ہیں!‘‘ذرائع نےمزیدکہا،’’آیوشمان کا خصوصی گانا اور ڈانس افتتاحی تقریب کا موڈ ترتیب دے گا اور سامعین کوڈبلیو پی ایل کے لیے پوری طرح پرجوش کر دے گا۔‘‘