• Sun, 26 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آیوشمان کرکٹ کی بایو پک میں اہم کردار ادا کریں گے

Updated: September 06, 2023, 11:12 AM IST | Agency | Mumbai

اداکار آیوشمان کھرانہ بھی کرکٹر بنیں گے۔ وہ ٹیم انڈیا کے ایک سابق کپتان کی بائیوپک میں اہم کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

Ayushmann Khurrana. Photo. INN
آیوشمان کھرانہ تصویر:آئی این این

اداکار آیوشمان کھرانہ بھی کرکٹر بنیں گے۔ وہ ٹیم انڈیا کے ایک سابق کپتان کی بائیوپک میں اہم کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ مہندرسنگھ دھونی، اظہرالدین اور کپل دیو کے بعد ایک اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی زندگی پر مبنی فلم بنائی جارہی ہے۔ اس مرتبہ جس سابق ہندوستانی کپتان کی زندگی کو بڑے پردے کی زینت بنایا جائے گا وہ سورو گنگولی ہیں ، تاہم سورو گنگولی کا کردار کون نبھائے گا؟ یہ گتھی بھی سلجھ گئی۔بتایا جارہا ہے کہ فلم میں آیوشمان کھرانہ گنگولی کا مرکزی کردار کرتے نظر آئیں گے۔ میڈیا سے خصوصی بات چیت میں آیوشمان کھرانہ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت کچھ نہیں کہہ رہا، ہم اس معاملے میں باضابطہ اعلان کریں گے، اس کیلئے انتظار کرنا ہوگا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK