• Tue, 19 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ساجد نڈیاڈوالا کی ’باغی۔۳‘ کا طوفانی آغاز

Updated: March 08, 2020, 11:51 AM IST | Agency | Mumbai

ٹائیگر شروف، رِتیش دیشمکھ اور شردھا کپور کی اداکاری سے سجی فلمساز ساجد نڈیاڈوالا کی فلم ’باغی۔۳‘گزشتہ جمعہ کو ریلیز ہوئی ہے۔ ایکشن اور اسٹنٹس سے بھرپور یہ فلم ’باغی‘ فرنچائز کی تیسری فلم ہے۔

Baaghi 3 film - Pic : INN
باغی ۳ فلم ۔ تصویر : آئی این این

ٹائیگر شروف، رِتیش دیشمکھ اور شردھا کپور کی اداکاری سے سجی فلمساز ساجد نڈیاڈوالا کی فلم ’باغی۔۳‘گزشتہ جمعہ کو ریلیز ہوئی ہے۔ ایکشن اور اسٹنٹس سے بھرپور یہ فلم ’باغی‘ فرنچائز کی تیسری فلم ہے۔ ’باغی۔۳‘ کیلئے ناظرین میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا تھا اور باکس آفس پر بھی یہی جوش و خروش دیکھا گیا۔ ٹائیگر کی اس فلم نے پہلے دن سینما گھروں ۱۷؍ تا ۱۸؍ کروڑ روپے کی آمدنی کی ہے۔ ٹائیگر شروف کی فلم ’باغی۔۳‘کی پہلے دن کی کمائی کو دیکھ کر یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ ان کی فلم  ۱۰۰؍کروڑ کلب میں بہ آسانی شامل ہو جائے گی۔ جہاں تک فلم کی کہانی کا تعلق ہے تو یہ رونی (ٹائیگر شروف) اور ان کے بھائی وکرم (رِتیش دیشمکھ‘ کی کہانی ہے۔ جوان رونی اپنے بھائی وکرم سے بے حد محبت کرتا ہے اور اس کا محافظ ہے۔ یہاں تک کہ اگر وکرم کو خراش بھی آ جاتی ہے تو، رونی خراش لگانے والے کا خون بھی کر سکتا ہے۔ ایک دن، ان کی زندگی میں ایسا طوفان آتا ہے کہ رونی کو وکرم کو بچانے کیلئے شام جانا پڑتا ہے، اور یہاں اسے ایک دشمن نہیں بلکہ پورے ایک ملک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ’باغی۔۳‘کے ہدایتکار احمد خان نے اس فلم میں ایکشن کا طوفان لانے کی کوشش کی ہے۔ احمد خان نے ٹائیگر کے کثرتی جسم کی نمائش، حیرت انگیز اسٹنٹس اور بے مثال لڑائی کا زبردست امتزاج پیش کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK