• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جلد ہی بابیل خان کی دو فلمیں یا ویب سیریز ریلیز ہوں گی

Updated: September 22, 2024, 3:16 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

اپنے انسٹاگرام پر مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے ۲؍ پروجیکٹ مکمل کرلئے ہیں جو جلد ہی ریلیز ہوں گے۔ تاہم، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ فلمیں ہیں یا ویب سیریز۔

Babil Khan. Photo: INN
بابیل خان۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکار مرحوم عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے کم وقت میں مداحوں کے دلوں میں جگہ بنالی ہے۔ انہیں آخری بار ’’دی ریلویز مین‘‘ میں دیکھا گیا تھا جس میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا تھا۔ حال ہی میں بابیل نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے بات چیت کی اور بتایا کہ انہوں نے دو پروجیکٹ مکمل کرلئے ہیں جو جلد ہی ریلیز ہوں گے۔ بابیل نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر جاری کی جس کے کمنٹ میں ایک مداح نے پوچھا کہ ’’کوئی نئی فلم یا ویب سیریز آرہی ہے کیا؟‘‘ اس پر بابیل نے کہا کہ ’’دو پر کام کرچکا ہوں، سر! اب بس ریلیز کا انتظار ہے۔ امید ہے کہ آپ کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔‘‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’باپ کا نام روشن کرو، بیٹا!‘‘ جس کا جواب بابیل نے دیا کہ ’’جی سر! محنت جاری ہے۔‘‘ 
خیال رہے کہ بابیل اکثر اپنے والا کی پرانی تصویریں شیئر کرتے رہےت ہیں۔ انہوں نے اپنے بچپن کی چند تصاویر شیئر کیں۔ حال ہی میں انہوں نے جو تصویر جاری کی ہے کہ اس کے کیپشن میں ’’غم‘‘ لکھا۔ تاہم، مداحوں نے ان کی دلجوئی کی اور انہیں حوصلہ دیا۔واضح رہے کہ بابیل نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز ’’کلا‘‘ سے کیا تھا۔ اب وہ، امیتابھ بچن کے ساتھ ، شوجیت سرکار کے ’’دی امیش کرانیکلز‘‘ میں نظر آئیں گے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK