Updated: December 27, 2024, 10:00 PM IST
| Mumbai
ورون دھون کی فلم ’’بے بی جان‘‘ نے تیسرے دن صرف ۳۳ء۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس فلم نے ۲۵؍ دسمبر کو اپنی ریلیز کے دن ۲۵ء۱۱؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ اسے ایٹلی کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم ایٹلی کمار کی فلم ’’تھیری‘‘کا ری میک ہے۔
ورون دھون کی فلم ’’بے بی جان‘‘ نے آج ۳۳ء۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس فلم نے ۲۵؍دسمبر کو کرسمس کے دن پر اپنی ریلیز کے پہلے دن ۲۵ء۱۱؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ دوسرے دن یعنی ۲۶؍ دسمبر وک فلم نے ۷۵ء۴؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔ فلم نے اب تک ۳۳ء۱۸؍ کروڑ روپے کا مجموعی کاروبار کیا ہے۔ باکس آفس پر یہ اللو ارجن کی’’پشپا۲‘‘ اور ’’مفاسا: دی لائن کنگ‘‘ کے بعد دوسری پسند بن گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: چین: عدالت نے ۳۵؍ افراد کو قتل کرنے کے جرم میں ایک شہری کو سزائے موت سنائی
بے بی جان
بے بی جان کو ایٹلی کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ ۲۰۱۶ءکی ایٹلی کمار کی فلم ’’تھیری‘‘ کا ری میک ہے۔ اس فلم میں ورون دھون، کیرتھی سریش،ویمیقہ گبی، جیکی شراف اور دیگر نے اداکاری کی ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض کالیس نے انجام دیئے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ کیرتھی سریش کی پہلی ہندی فلم ہے۔ اس فلم میں ورون دھون نے ہیرو جبکہ جیکی شراف نے ویلن کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ ویمیقہ گبی کے ساتھ ان کی پہلی فلم ہے۔قبل ازیں ورون دھون ’’سیٹاڈیل ہنی بنی‘‘میں سمانتا پربھو کے ساتھ نظر آئے تھے۔