• Wed, 01 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’بڑے میاں چھوٹے میاں‘‘کا پوسٹر ریلیز

Updated: January 20, 2024, 5:39 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’بڑے میاں چھوٹے میاں‘‘ میں اکشے کمار، ٹائیگر شروف، سوناکشی سنہا اور پر تھوی راج سو کمارن مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔

"Bade Miyan Chote Miyan" Poster Release. Photo: INN
بڑے میاں چھوٹے میاں‘‘کا پوسٹر ریلیز۔’’ تصویر : آئی این این

اکشے کمار نے سنیچر کو فلم ’’بڑے میاں چھوٹے میاں‘‘ کی پہلی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بڑی اسکرین پر اپنی پسندیدہ چیز کرنے واپس آگئے ہیں۔ ایکشن۔ بڑے میاں چھوٹے میاں ٹریزر آؤٹ ۲۴؍ جنوری ۲۰۲۴! بڑے میاں چھوٹے میاں ۲۰۲۴ء عید پر‘‘
پوسٹر میں ٹائیگر شروف اور اکشے کمار چہرے پر سنجیدہ تاثرات لئے ہاتھ میں گن لئے نظرآرہے ہیں۔ پوسڑ میں اکشے مونچھوں میں ہیں جبکہ ٹائیگر کلین شیو میں۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’بڑے میاں چھوٹے میاں‘‘ میں سوناکشی سنہا اورپر تھوی راج سوکمارن بھی مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔ فلم کا ٹریلر ۲۴؍ جنوری کو ریلیز ہوگا۔ 
یہ فلم عید ۲۰۲۴ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ جبکہ فلم کے شوٹنگ اسکاٹ لینڈ ، لندن ، ہندوستان اور متحدہ عرب امارت کی ان جگہوں پر کی گئی ہے جنہیں اب تک کسی نے نہیں دیکھا۔
علی عباس نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’میں اتنی بڑی فرنچائزی کا حصہ بننے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ بڑے میاں چھوٹے میاں ہمیشہ سے مداحوں کی دل کے قریب رہی ہے اور اس میں تمام تفریحی عناصر کو شامل کر کے مداحوں تک لانا ایک مشکل اور لطف اندوز تجربہ تھا اور سب سے بڑھ کر اس فلم کی ۲۰۲۴ء میں عید کے دن پر ریلیز مداحوں کے لئے بھر پور تفریحی کے ساتھ لطف اندوز ہونے کا موقع ثابت ہوگا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK