• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بافتا ۲۰۲۴ء: دپیکا پڈوکون نے تقریب میں اہم ایوارڈ پیش کیا

Updated: February 19, 2024, 5:45 PM IST | Inquilab News Network | London

بافتا ۲۰۲۴ء میں دپیکا پڈوکون گولڈن اور سلور رنگ کی ساڑی میں نظر آئیں۔ انہوں نے تقریب میں ’’بیسٹ نان انگریزی فلم‘‘ (بہترین غیر انگریزی فلم) کا ایوارڈ پیش کیا۔

Deepika Padukone. Photo: INN
دپیکا پڈوکون۔ تصویر : آئی این این

 دپیکا پڈوکون نے ۷۷؍ ویں بافتا فلم ایوارڈ ۲۰۲۴ء میں بطور میزبان شرکت کی۔ انہوں نے بیسٹ نان انگریزی فلم کا ایوارڈ جوناتھن گلیزر کو’’ دی زون آف انٹرسٹ‘‘ کیلئے پیش کیا۔ اس تقریب میں دپیکا پڈوکون نے گولڈن اور سلور رنگ کی ساڑی زیب تن کی تھی۔ دپیکا پڈوکون نے حاضرین کی تالیوں کے درمیان اسٹیج پر قدم رکھا اور ایوارڈ کا اعلان کیا۔


 ہندوستان میں ایوارڈ کی یہ تقریب لائینز گیٹ پلے پر براہ راست نشر کی گئی۔ تقریب کے دیگر مہمانوں میں ڈیوڈ بیکھم، دعالیپا، کیٹ بلانچیٹ، برجرٹن اسٹاراڈجوا اینڈوہ، ہیوگرانٹ، للی کولنز، ایما کورین، گیلین اینڈرسن، ہمیش پٹیل اور ادریس البا بھی شامل ہیں۔ 
پرنس ولیم، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، اینڈریو سکاٹ، ایما اسٹون اور فلورنس پگ سمیت دیگر نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ پچھلے سال آسکر میں اپنی شرکت کے بعد، دپیکا نے ایوارڈز کی تقریب میں بطور پریزینٹرز ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔
انہوں نے حال ہی میں بافتا ایوارڈ پیش کنندہ کے طور پر منتخب ہونے پر اظہار تشکر کیاتھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK