• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بجرنگی بھائی جان کی ’مُنّی‘ نے ماضی کی یاد تازہ کردی

Updated: December 09, 2020, 12:10 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی مقبول ترین فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں مُنّی کا کردار ادا کرنے والی ہرشالی ملہوترہ نے سوشل میڈیا پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کردی۔

Harshaali Malhotra.Picture :INN
ہرشالی ملہوترہ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی مقبول ترین فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں مُنّی کا کردار ادا کرنے والی ہرشالی ملہوترہ نے سوشل میڈیا پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کردی۔ ۲۰۱۵ء میں فلم ’بجرنگی بھائی جان‘میں اپنی اداکاری سے شائقین  کے دلوں میں گھر کرنے والی چائلدآرٹسٹ  ہرشالی ملہوترہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔ ہرشالی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کسی ایوارڈ شو کی لگ رہی ہے جبکہ تصویر میں وہ بہت چھوٹی ہیں۔ مذکورہ تصویر میں ہرشالی ملہوترہ کے چہرے پر وہ معصومیت دیکھی جاسکتی ہے جس سے اُنہوں نے لاکھوں لوگوں کے دِلوں میں گھر کیا جبکہ اُنہوں نے سُرخ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ ہرشالی ملہوترہ نے بنا کسی کیپشن کے یہ تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جسے اب تک۳۵؍ ہزار سے زائد مداح لائک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس سے قبل ہرشالی ملہوترہ  نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی تھیں جن کو دیکھنے کے بعد اُن کے مداح دنگ رہ گئے تھے کیونکہ ہرشالی۷؍ سال کی تھیں جب وہ بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں جبکہ اب وہ۱۲؍ سال کی ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’بجرنگی بھائی جان‘ ۲۰۱۵ء میں ریلیز کی گئی تھی جس میں سلمان خان اور کرینہ کپور کے ساتھ چائلڈ اسٹار ہرشالی ملہوترہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نواز الدین صدیقی شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK