• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بجرنگی بھائی جان‘ کی ’منی‘کا سجنا وے سجنا گانے پر شاندار ڈانس

Updated: May 18, 2021, 12:47 PM IST | Agency | Mumbai

اگر آپ فلمی دنیا میں تھوڑا سا فلیش بیک میںجائیں تو بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘میں’منّی‘ کا کردار ادا کرنے والی ہرشالی ملہوتراان دنوں اپنےحیرت انگیز ویڈیوز شیئر کرکے سرخیوں میں اپنے لئے کافی جگہ بنا رہی ہیں۔

Harshaali Malhotra. Picture:INN
ہرشالی ملہوترا کے ڈانس کے ویڈیو سے لی گئی تصویر۔تصویر :آئی این این

اگر آپ فلمی دنیا میں تھوڑا سا فلیش بیک میں جائیں تو بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘میں’منّی‘ کا کردار ادا کرنے والی ہرشالی ملہوتراان دنوں اپنےحیرت انگیز ویڈیوز شیئر کرکے سرخیوں میں اپنے لئے کافی جگہ بنا رہی ہیں۔ جیسے ہی ہرشالی کی ویڈیوز شیئر ہوتےہیں، وہ سوشل میڈیاپر وائرل ہوجاتےہیں۔ مداحوں کے ساتھ مشہور افراد بھی ان کی ویڈیوز کوپسندکرتےہیں۔ ہرشالی ملہوترا کے سوشل میڈیاپر مداحوں کی اچھی خاصی تعداد موجود ہے۔اسی کے ساتھ ہرشالی کا ایک ڈانس ویڈیو منظرعام پر آیاہے ، جسے ان کے مداح پسند کررہے ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرشالی ملہوترا  دیسی حلیہ میں نظرآرہی ہیں۔انہوںنےسرخ اور کریم رنگ کا سوٹ پہناہوا ہے۔ وہ سنیدھی چوہان کے گانے’سجنا وے سجنا‘پرحیرت انگیز ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔  مداح ان کے رقص کے اسٹیپس کے ساتھ ہی ان کی سادگی کی بھی تعریف کررہےہیں۔ اس ویڈیو کو اب تک۱۰ء۳؍ ملین بار دیکھاجاچکاہے۔ ایک صارف نےویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا’’اگلی سپراسٹار یہی ہے۔‘‘وہیں ایک اور صارف نے لکھا ہے ’’پریکٹس کرو اس سےبھی بہتر کام کرپائوگی ۔‘‘اس ویڈیو کو شیئر کرنے کےساتھ ہی ہرشالی نے کیپشن دیا ہے -’’ تجھے بھرلوں اپن آنکھوں میں۔‘‘ اس کے ساتھ انہوں نے ایموجیز بھی شیئر کئے ہیں۔ اس سے قبل سلمان خان کی تازہ ترین ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ کے گانے’سیٹی مار‘پرہرشالی ملہوترا کا ڈانس بہت پسند کیا گیا تھا۔ اس گانے پر وہ جم کر تھرکتی ہوئی نظر آئی تھیں۔واضح رہے کہ فلم بجرنگی بھائی جان میں،مداحوںنےان کےمنی‘کے کردار کو کافی پسندکیا تھا۔ ایسےمیں وہ ہرشالی کو ایک بار پھر بڑے پردے پر دیکھنے کے لئے بے چین ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK