• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گلوکار کمار شانو اور ابھیجیت بھٹاچاریہ کو’بنگو بھوشن ‘ایوارڈ

Updated: July 27, 2022, 12:56 PM IST | Agency | Mumbai

مشہور گلو کار کمار شانو کو پیر کو مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ’بنگو بھوشن‘ ایوارڈ سے نوازا۔

Kumar Sanu.Picture:INN
کمارشانو۔ تصویر: آئی این این

مشہور گلو کار کمار شانو کو پیر کو مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ’بنگو بھوشن‘ ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر کمارشانو نے جذبات سے مغلوب ہوکر ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ’’ دیدی نے مجھے اس اعزاز سے نواز ہے ، میں ا ن کی شکر گزار ہوں۔‘‘  اسی طرح ممبئی کے ایک اور بنگالی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ کو ’’بنگو بھوشن اعزاز سے نوازگیا ہے۔ انہوں نے ایوارڈ کی تقریب میں اپنے مشہور گانے پیش کئے۔موسیقار ایمن چکرورتی اور کوشک چکرورتی کوبھی  وزیر اعلیٰ نے اسی ایوارڈ  سے نوازا۔نامور ماہر اقتصادیات کوشک بوس اور نوبل انعام یافتہ ابھیجیت ونائک بنرجی کو بھی `بنگوی بھوشن ایوارڈ سے نوزا ہے۔  پیر کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگو بھوشن اور بنگوی بھوشن ایوارڈ نذرل منچ میں تقسیم کیا۔ممبر پارلیمنٹ اور اداکار دیو، اداکارہ ریتوپرنا سین گپتا، اندرانی ہلدار اور جون مالیا کو فلموں میں ان کی شاندار خدمات کیلئے `’بنگ بھوشن‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بنگالی سیریل رائٹر لینا گنگو پادھیائے کوبھی یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے موسیقار جیت گنگو پادھیائے اور بنگالی فلم ڈائریکٹر سریجیت مکوپا دھیائے کو بنگ بھوشن سے نوازا۔ اداکار سوہم چکرورتی ، اداکارہ  اور رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں کو ’مہانائک ‘ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بالا گڑھ کے ممبر اسمبلی اور مصنف منورنجن باپاری ، شاعر سریجت بنرجی، بنگال ہاکی اسٹار بھرت چھتری، صحافی دیباشیس بھٹاچاریہ اور کرکٹر ریدھیمان ساہا کو مذکورہ ایوارڈ  دیا۔ اسی طرح مشہور ادیب ابو بشر کو بھی بنگ بھوشن سے نوازا گیا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK