• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنگلور: عالیہ بھٹ نے ایلن واکر کے کنسرٹ میں شرکت کی

Updated: October 05, 2024, 4:40 PM IST | Bangluru

بنگلور میں عالیہ بھٹ نے ناروے کے مشہور ڈی جے ایلن واکر کے کنسرٹ میں شرکت کی ہے۔ انہوں نے ایلن واکر کے ساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئرکی ہے۔ خیال رہے کہ عالیہ بھٹ کی فلم جگرا اس جمعہ کو ریلیز ہونے والی ہے۔

Alia Bhatt and Alan Walker on stage. Photo: Instagram
عالیہ بھٹ اور ایلن واکر اسٹیج پر۔ تصویر: انسٹاگرام

مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے جمعہ کو بنگلور میں ناروے کے مشہور ڈی جے ایلن واکر کو ان کے کنسرٹ کے دوران انہیں اسٹیج پر جوائن کیا۔ پروڈکشن ہاؤس دھرمانے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں عالیہ اور واکر کو ناظرین سے باتیں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ میں عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم ’’جگرا‘‘ کا مشہور نغمہ’’ چل کدیئے ‘‘چل رہا ہے۔

عالیہ بھٹ کسنرٹ کے درمیان۔ تصویر: ایکس

دھرما پروڈکشن نے انسٹاگرام پوسٹ کی کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’سرپرائز، سرپرائز! بنگلور میں آپ کے جوش و خروش اور محبت کیلئے شکریہ۔ اس جمعہ ’’جگرا‘‘سنیما میں ہندی اور تیلگو میں ریلیز ہوگی۔‘‘ کیپشن میں ایلن واکر میوزک کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پراس واقعہ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ بھٹ کہہ رہی ہیں’’نمسکار بنگلور۔‘‘عالیہ بھٹ نے ایلن واکر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنےانسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ’’اے ویری ویری ، #جگرا کولیب۔‘‘

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایلن واکر نے گرے رنگ کی ہوڈی اور سیاہ ٹراوزر پہنی ہوئی ہے اور چہرے پر ماسک لگایا ہوا ہے۔ عالیہ بھٹ نے نیلے رنگ کے کپڑے زیب تن کئے ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ ہندوستان میں ڈی جے ایلن واکر کے کانسرٹ کی شروعات ۲۷؍ ستمبر کو کولکاتامیں ہوئی تھی جو۲۰؍ اکتوبر کو ممبئی میں ختم ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK