• Thu, 31 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دیوالی میں باکس آفس پر ۲؍ فلموں کا جلوہ مگر فاتح شاہ رخ خان ہوں گے

Updated: October 31, 2024, 3:18 PM IST | Mumbai

اس دیوالی میں بالی ووڈ کی ۲؍ فلمیں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں ۳؍، یکم نومبر کوباکس آفس پر ٹکرائیں گی۔تاہم، ان دونوں فلموں کا وی ایف ایکس شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چیلیز انٹرٹینمٹ نے کیا ہے اسی لئے اصل فاتح ایس آر کے ثابت ہوئے۔

Poster of Singham Again and Bhol Bhalyan 3. Photo: INN
سنگھم اگین اور بھول بھلیاں ۳؍ کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

اس دیوالی میں بالی ووڈ میں سب سے زیادہ دھماکہ دیکھا جانے والا ہے۔ خیال رہے کہ اس دیوالی جے دیوگن کی فلم ’’سنگھم اگین‘‘ اور کارتیک آرین کی فلم’’بھول بھلی ۳؍ ‘‘یکم نومبر کو باکس آفس پر ٹکرانے والی ہیں۔ یہ دونوں فلمیں مشہور پروڈکشن ہاؤس کے تحت بنائی گئی ہیں لیکن فلموں کی ریلیز سے قبل ہی فاتح کا علان کر دیا گیا ہے۔سنگھم اگین اور بھول بھلیاں ۳؍ کی تکرار میں شاہ رخ خان حقیقی فاتح ثابت ہوں گے۔ شاہ رک خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ نے بھول بھلیاں ۳؍ اورسنگھم اگین کا وی ایف ایکس کیاہے۔ تاہم، یہ مائنے نہیں رکھتا کہ دونوں میں سے کون سی فلم باکس آفس پر فاتح ثابت ہوتی ہے کیونکہ جوان کے اداکار نے دونوں فلموں سے منافع حاصل کیا ہے اسی لئے وہ حقیقی فاتح ثابت ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں ریڈ چیلیزانٹرٹینمنٹ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پراعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’۳؍دنوں میں ڈبل دھماکہ۔‘‘

بالی ووڈ کے بادشاہ ایس آر کے۔ تصویر: آئی این این

ٹام ہالینڈ، کرسٹوفر نولان کی اگلی فلم میں میٹ ڈیمن کے ساتھ نظرآئیں گے: رپورٹ
مداحوں کے ردعمل
شاہ رخ خان کے مداح اس بات سے بہت حیران ہیں کہ انہوں نے اس دیوالی میں اپنی کسی بھی فلم کی ریلیز نہ ہونے کے باوجود بھی کس طرح دونوں فلموں سے منافع کمایا ہے۔ ایک صارف نےلکھا ہے کہ ’’کلیش کوئی بھی جیتے، پیسے تو ریڈ چیلیز چھاپ رہی۔‘‘ دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’ ایس آر کے ، نے دیوالی میں کسی بھی فلم کی ریلیز نہ ہونے کے باوجود منافع اپنے نام کیا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اشوک کمار نے۶؍دہائیوں تک فلموں کے ذریعہ تفریح فراہم کی

روہت شیٹی کی سنگھم اگین
خیال رہے کہ سنگھم اگین سنگھم سیریز کی پانچویں فلم ہے۔ قبل ازیں اس سیریز کے تحت ’’سنگھم، سنگھم رٹرنز، سمبا اور سوریہ ونشی ریلیز کی جاچکی ہیں۔‘‘سنگھم اگین میں اجے دیوگن، کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون، ٹائیگر شراف، ارجن کپور کلیدی کردار میں نظر آئیں گے۔

انیس بزمی کی بھول بھلیاں ۳؍
اسی طرح انیس بزمی کی فلم بھول بھلیاں ۳؍ ٹی سیریز کی بھول بھلیاں سیریز کی تیسری فلم ہے۔ قبل ازیں بھول بھلیاں سیریز کے تحت ۲؍ فلمیں پروڈیوس کی جاچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK