• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھول بھلیاں ۳؍ بمقابلہ سنگھم اگین؛ انیس بزمی کی فلم نے۲۵۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کیا

Updated: November 28, 2024, 7:40 PM IST | Mumbai

کارتک آرین کی فلم ’’بھول بھلیاں۳‘‘ نے مقامی باکس آفس پر ۲۵۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کر کے سنگھم اگین کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ یاد رہے کہ یکم نومبر کو دونوں فلمیں ساتھ میں ریلیز ہوئی تھیں لیکن بھول بھلیاں ۳؍نے آہستہ آہستہ باکس آفس پر اپنے قدم جمانے شروع کئے ۔

Bhool Bhulaiyaa 3 and Singham Again releases At Same Time. Photo: INN
بھول بھلیاں ۳؍ اور سنگھم اگین ساتھ میں ریلیز ہوئی تھیں۔تصویر: آئی این این

کارتک آرین کی فلم ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ نےاجے دیوگن کی فلم سنگھم اگین کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ۲۵۰؍کروڑ روپے کا ہندسہ پار کر لیا ہے۔ اس فلم کو مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہورہا ہے۔ بھول بھلیاں ۳؍ یکم نومبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ریلیز کے بعد یہ فلم سنگھم اگین سے پیچھے چل رہی تھی لیکن آہستہ آہستہ اس نے باکس آفس پر قدم جمانے شروع کئے۔ فی الحال انیس بزمی کی فلم روہت شیٹی کی فلم سے آگے چل رہی ہے۔ ساکنک فلم نے اپنی ریلیز کے ۲۷؍ ویں دن فلم نے ایک کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔فلم کی مجموعی کمائی ۱۱ء۲۵۰؍ کروڑروپے ہوئی ہے۔ 

 

ساکنک کے مطابق ’’اس فلم نے ۲۷؍ ویں دن ۱؍ کروڑ کی کمائی کی ہے اور اس کی مجموعی کمائی ۱۱ء ۲۵۰؍ کروڑ روپے ہوگئی ہے۔‘‘ بھول بھلیاں ۳؍ میں ودیا بالن ’’مونجولیکا‘‘ کے کردار میں واپس آئی ہے جبکہ بھول بھلیاں ۳؍ میں مادھوری دکشت نے بھی اداکاری کی ہے۔تاہم،ترپتی ڈمری نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔  ساکنک کے مطابق ’’بھول بھلیاں ۳؍ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ۳۵؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ اس کے بعد اس فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے کے آخر میں ۲۵ء ۱۵۸؍ کروڑ روپے جبکہ دوسرے ہفتے کے آخر میں ۵۸؍کروڑ روپے جبکہ تیسرے ہفتے کے آخر میں ۳۵ء۲۳؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ اسی طرح سنگھم اگین نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے کے آخر میں ۱۷۳؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی جبکہ اس کی ریلیز کے دوسرے اور تیسرے ہفتے میںسنگھم اگین کے مقابلے میں اس کا کاروبار کم ہوتا گیا تھا۔

 

بھول بھلیاں ۳ اور سنگھم اگین
یاد رہے کہ بھول بھلیاں ۳؍، بھول بھلیاں سیریز کی تیسری فلم ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض انیس بزمی نے انجام دیئے ہیں۔ قبل ازیں بھول بھلیاں سیریز کی دو فلمیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ سنگھم اگین کی ہدایتکاری کے فرائض روہت شیٹی نے انجام دیئے ہیں۔ یہ سنگھم سیریز کی تیسری فلم ہے۔ سنگھم اگین میں اجے دیوگن، ٹائیگرشراف، کرینہ کپور خان، دپیکا پڈوکون، اکشے کمار، سلمان خان اور دیگر نے جبکہ بھول بھلیاں ۳؍ میں ودیا بالن، مادھوری دکشت اور کارتک آرین نے اداکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK