• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’بھول بھلیاں ۳‘‘ نے ’’سنگھم اگین‘‘ کے خلاف پہلی جنگ جیت لی

Updated: October 10, 2024, 8:31 PM IST | Mumbai

گزشتہ دن ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا جسے ۲۴؍ گھنٹے سے کم وقت میں ۱۵۵؍ ملین ویویوز ملے جبکہ ’’سنگھم اگین‘‘ کو ۱۳۸؍ ملین ویویوز ملے تھے اور اس نے ہندی میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹریلر کا خطاب اپنے نام کیا تھا جسے محض ۲؍ دن بعد انیس بزمی کی فلم نےچھین لیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

انیس بزمی کی ہارر کامیڈی فلم ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ یکم نومبر کو روہت شیٹی کی ملٹی اسٹارر فلم ’’سنگھم اگین‘‘ سے باکس آفس پر ٹکرانے کیلئے تیار ہے۔ گزشتہ دن ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ کا ۳؍ منٹ ۵۰؍ سیکنڈ کا ٹریلر ریلیز ہوا جس میں ودیا بالن، مادھوری دکشت، کارتک آرین اور ترپتی ڈمری مرکزی کردار میں ہیں۔ خیال رہے کہ اس فلم کا مقابلہ ’’سنگھم اگین‘‘ سے ہے جس میں اجے دیوگن، کرینہ کپور خان، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، ٹائیگر شروف، اکشے کمار، ارجن کپور اور جیکی شروف شامل ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ریلیز کے ۲۴؍ گھنٹوں میں ’’سنگھم اگین‘‘ سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ہندی ٹریلر بن گیا تھا۔ تاہم، یہ ریکارڈ صرف ۲؍ دن تک قائم رہا۔ ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ نے ۲۴؍ گھنٹے سے کم وقت میں اس کا ریکارڈ توڑ دیا اور ہندی زبان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹریلر بن گیا۔’’سنگھم اگین‘‘ کے ٹریلر کو ۱۳۸؍ ملین ویویوز ملے تھے جبکہ ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ کو ۱۵۵؍ ملین ویویوز ملے ہیں۔ 

اس لحاظ سے معلوم ہورہا ہے کہ ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ نے ’’سنگھم اگین‘‘ کے خلاف پہلی جنگ جیت لی ہے۔ لیکن اصل جنگ یکم نومبر کو ہوگی۔

’’سنگھم اگین‘‘ کا ٹریلر

’’بھول بھلیاں ۳‘‘ کا ٹریلر

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK