بھوپال کے لٹریچر آرٹ فیسٹیول نے منجولا پدم نابھن کوان کے ناول ’’ٹیکسی‘‘ کیلئے سشیلا دیوی ایوارڈ کیلئے منتخب کیا ہے۔ انہیں جنوری ۲۰۲۵ء میں فیسٹیول کے دوران یہ ایوارڈ تفویض کیا جائے گا۔انہیں اعزاز کے طور پر ۲؍ لاکھ روپے کی نقد رقم دی جائے گی۔
EPAPER
Updated: December 31, 2024, 4:09 PM IST | Inquilab News Network | Bhopal
بھوپال کے لٹریچر آرٹ فیسٹیول نے منجولا پدم نابھن کوان کے ناول ’’ٹیکسی‘‘ کیلئے سشیلا دیوی ایوارڈ کیلئے منتخب کیا ہے۔ انہیں جنوری ۲۰۲۵ء میں فیسٹیول کے دوران یہ ایوارڈ تفویض کیا جائے گا۔انہیں اعزاز کے طور پر ۲؍ لاکھ روپے کی نقد رقم دی جائے گی۔
بھوپال لیٹریچر اینڈ آرٹ فیسٹیول نے منجولا پدم نابھن کو ان کی ناول ’’ٹیکسی‘‘ کیلئے سشیلا دیوی ایوارڈ کیلئے منتخب کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ اعزاز سالانہ خاتون مصنفہ کے ذریعے فکشن کی بہترین کتاب کو دیا جاتا ہے۔منجولا پدم نابھن کو جنوری ۲۰۲۵ء میں ۲؍ لاکھ کے کیش پرائزسے نوازا جائے گا۔ اس سال جیوری مالاشاری لال ، جی جے وی پرساد ساور سکریتا پاؤل کمار نے منجولا پدم نابھن کے ناول ’’ٹیکسی‘‘ کو ایوارڈ کیلئے منتخب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: عامر خان نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے قد کے متعلق عدم تحفظ کا شکار تھے
ان کے ناول ’’ٹیکسی‘‘ میں میڈی سین ، جو امریکہ کے گریجویٹ ہیں، آزادخیال خاتون ٹیکسی ڈرائیور کی کہانی ہے جو سماج کے دقیانوسی تصورات کو توڑ کرآگے بڑھتی ہے۔ کہانی کا پلاٹ اس وقت تبدیل ہوجاتا ہے جب میڈی سے کہا جاتا ہے کہ انہیں ایک امیر کلائنٹ کیلئے مرد ڈرائیورکے جیسے کپڑے زیب تن کرنےہیں۔ پدم نابھن نے یہاں کراس ڈریسنگ اورخواتین کے تئیں سماج کے مفروضات کی نشاندہی کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ : کمال عدوان، الوفا کے بعد اب ال اہلی اسپتال پر بھی اسرائیلی فوج کی بمباری
جیوری نے کتاب کے متعلق کیا کہا
جیوری نے کتاب کے تعلق سے کہا کہ ’’منجولا پدم نابھن کے ناول سماجی چیلنجزپر نظر ثانی کی گئی ہےاور اس کا سلیس انداز بیان قارئین کو جھجھوڑ کر رکھ دینے والا ہے۔ یہ فکشن کی طاقت کی بہترین مثال ہے اوراس میں سماجی اصولوں کو پیش کیا گیا ہے۔ یہ فیسٹیول ۳۱؍ جنوری ۲۰۲۵ءتا ۲؍ فروری ۲۰۲۵ء منعقد کیا جائے گا۔