• Wed, 27 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھومی پیڈنیکر اور مشیل یؤ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام سے وابستہ

Updated: April 22, 2024, 5:24 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بھومی پیڈنیکر اور مشیل یؤاقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام ( یو این ڈی پی ) کےعالمی اقدام’’ `دی ویدر کڈز‘‘ میں شامل ہوئے!

Bhumi Pednekar. Photo: INN
بھومی پیڈنیکر۔ تصویر : آئی این این

دنیا کے دو مختلف حصوں سے دو لیجنڈری فنکار موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں  بیداری پیدا کرنے کے لیےایک جگہ جمع  ہو رہے ہیں! بالی ووڈ اداکارہ، موسمیاتی جنگجو اور یو این ڈی پی ،ایس ڈی جی کے لئے ہندوستان کی پہلی قومی اسپیکر، بھومی پیڈنیکر اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ مشیل یؤ کو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام ( یو این ڈی پی ) کے ساتھ’’ دی ویدر کڈز‘‘کے لئے موقع دیا گیا ہے، جو بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک عالمی مہم ہے۔ یہ موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں بیداری پیدا کرے گا اور دنیا کو بامعنی موسمیاتی تبدیلی کے لیے کام کرنے کی ترغیب دے گا۔
 بھومی ایس ڈی جی  کے لیے بیداری پیداکرنے اور حمایت کو متحرک کرنے میں یو این ڈی پی انڈیا کی مدد کرتی نظرآرہی پیں۔ غربت کے خاتمے، ماحولیات کے تحفظ اور ۲۰۳۰ء تک عالمی امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے عالمی تعاون پر زور دیتی ہوئی نظر آئیں جو کہ ایک عالمگیر پہل ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by UNDP India (@undpinindia)


’’دی ویدر کڈز‘‘ہماری زندگیوں پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور یہ کہ سال گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ کیسے بدتر ہوتا جائے گا۔ عالمی مہم ہمیں ۲۰۵۰ء کے لئے آب و ہوا کی پیشین گوئیوں  کی  ہیں، جنہیں بچوں نے بیان کیا ہے۔ مہم کا اختتام بچوں کی طرف سے بڑوں اور عالمی لیڈروں پر زور دیا گیا کہ وہ آب و ہوا پر فوری کارروائی کریں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، بھومی پیڈنیکر نے کہا کہ ’’میں موسمیاتی تبدیلیوں اور دنیا پر اس کے اثرات سے بہت پریشان ہوں۔ میں نے اپنی زندگی اس پر کام کرنے اور بیداری پیدا کرنے کے لئے وقف کر رکھی ہے۔ مجھے اس پر بہت فخر ہے۔ یو این ڈی پی کے ساتھ شراکت ، عالمی مہم ’’دی ویدر کڈز‘‘ کا مقصد بچوں کو اس اہم مسئلے کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔‘‘
بھومی نے مزید کہا کہ ’’آج کل انسانیت کو درپیش سب سے سنگین چیلنجوں میں سے ایک ماحولیاتی تبدیلی ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہم سب مل کر اس بحران کا مقابلہ کریں۔ اس مہم میں میری شرکت کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہی پھیلانے اور حقیقی تبدیلی لانے کی کوششوں کی قیادت کرنے کے لئے  یو این ڈی پی کے عزم کو اجاگر کرنا ہے۔میں نے ہمیشہ اپنے پلیٹ فارم کو موسمیاتی کارروائی کی فوری ضرورت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور پائیدار طریقوں کو اپنانے کے لیے افراد اوراقوام کو بااختیار بنانے کے لیے استعمال کیا ہے۔ ایک ساتھ مل کر، ہم ایک  تبدیلی لا سکتے ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے  زیادہ پائیدار اور بہتر دنیا بنا سکتے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK