اداکارہ بھومی پیڈنیکر ورلڈ اکنامک فورم ۲۰۲۵ء کی بین الاقوامی میٹنگ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔ یاد رہے کہ ۲۰۲۴ء میں ورلڈ اکنامک فورم نے بھومی پیڈنیکر کو ینگ گولبل لیڈر (وائے گی ایل) قرار دیا تھا۔
EPAPER
Updated: January 21, 2025, 9:56 PM IST | Mumbai
اداکارہ بھومی پیڈنیکر ورلڈ اکنامک فورم ۲۰۲۵ء کی بین الاقوامی میٹنگ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔ یاد رہے کہ ۲۰۲۴ء میں ورلڈ اکنامک فورم نے بھومی پیڈنیکر کو ینگ گولبل لیڈر (وائے گی ایل) قرار دیا تھا۔
بھومی پیڈنیکر داووس، سوئزرلینڈمیں ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی سالانہ میٹنگ میں ہندوستان کی نمائندگی کریںگی۔ وہ ینگ گلوبل لیڈر (وائے جی ایل) کے طور پر بین الاقوامی تبدیلی لانے والوں کے گروپ میں شامل ہوں گی جو دنیا کو درپیش چیلنجز کے حل پر تبادلۂ خیال کریں گی۔
یہ بھی پڑھئے: ترکی: کرتلکیا اسکائی ریزارٹ میں آتشزدگی، ۱۰؍ افراد ہلاک، ۳۲؍ زخمی
بھومی پیڈنیکر داووس میں
ورلڈ اکنامک فورم کی میٹنگ کاحصہ بنتے ہوئے بھومی پیڈنیکر ’’صنفی عدم مساوات‘‘ اور ’’موسمیاتی تبدیلی‘‘جیسے اہم مسائل پر تبادلۂ خیال کریں گی۔انہوں نے اسکرین پر بھی اور اپنی ذاتی زندگی میں ان امور کو اہمیت دی ہے۔
بڑے لیڈران کے ساتھ اسٹیج شیئرکرنے کا موقع
بھومی پیڈنیکر عالمی لیڈران جیسے موئیرہ فوربس (فوربس کی ایگزیکٹیو وائس پریسیڈینٹ)، سیما وید (اپیریل گروپ کی بانی اور چیئروومین)، پریسی شیس مولوئی موٹ سیپ (یونیورسٹی آف کیپ ٹاؤن کی چانسلر)،جینی جونسن (فرینکلین ٹیمپ لیٹن کی سی ای او)، پام کور (ایچ ایس بی سی کے چیف فانناشیل آفیسر) کے ساتھ مل کر کلچرل آئیکون کے طور پر اپنی منفرد آواز کے ذریعے اس متاثرکن تبدیلی کی حصہ داری بنیں گی۔
یہ بھی پڑھئے: ترکی: کرتلکیا اسکائی ریزارٹ میں آتشزدگی، ۱۰؍ افراد ہلاک، ۳۲؍ زخمی
بھومی پیڈنیکر ینگ گلوبل لیڈر ہیں
۲۰۲۴ء میں ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) نے بھومی پیڈنیکر کو ینگ گبوبل لیڈر (وائے جی ایل)قرار دیا تھا۔ انہوں نے اپنے سرکاری بیان میں کہا تھا کہ ’’مجھے فخر ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم نے مجھے ’’ینگ گلوبل لیڈر‘‘ کا اعزاز عطا کیا ہے۔ اپنے کام کے ذریعے میں نے متاثر کن گفتگو، ’’عمل‘‘کی ترغیب اور پائیداری اور موسمیاتی تبدیلی کے دائرے میں ٹھوس تبدیلی کو فروغ دیا ہے۔‘‘