• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھوشن کمار کی ٹی سیریز کا نیا گانا’ تم سے پیار کرکے‘  ریلیز

Updated: February 03, 2022, 12:08 PM IST | Agency | Mumbai

بھوشن کمار کی ٹی سیریز اپنے سامعین کیلئے پیار بھرا نغمہ’ تم سے پیار کر کے...‘ لائی ہےجوسامعین کو پہلی محبت کے احساس اور محبت کے اُتار چڑھاؤ سے گزارتا ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

بھوشن کمار کی ٹی سیریز اپنے سامعین کیلئے پیار بھرا نغمہ’ تم سے پیار کر کے...‘ لائی ہےجوسامعین کو پہلی محبت کے احساس اور محبت کے اُتار چڑھاؤ سے گزارتا ہے۔  اس نغمےکو تلسی کمار اور زوبین  نوٹیال نے اپنی آواز دی  ہے۔ یہ نغمہ گرمیت چودھری اور ایہانا ڈھلون  پر فلمایا گیا ہے۔ اس گانے کو پائل دیو  نے کمپوز کیا ہے جبکہ کنال ورما نے لکھا ہے۔ اس عشقیہ گانے کو نوجیت بٹر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔اس گانے میں دو نوجوانوں کی کہانی دکھائی گئی ہے جو ایک سفر کے دوران ایک دوسرے سے پیار کرنے لگتے ہیں ۔ٹی سیریزکے سربراہ بھوشن کمار کا کہنا ہےزوبین  نوٹیال اور تلسی کمار کے درمیان موسیقی کا زبردست  تال میل  ہے اور ان دونوں کی آواز میں مٹھاس ہے جو اس طرح کے نغموں کیلئے بہترین ہے۔ گرمیت چودھری اور ایہانا ڈھلون نے اس نغمے کو اپنی آن  اسکرین کیمسٹری کے ساتھ  چار چاند لگادیا ہے۔تلسی کمار کا کہنا ہے ’’یہ گانا نوجوانی کی  محبت اور پہلی محبت کے احساس کو اپنی گرفت میں لاتا ہے۔ یہ گانا یقیناً آپ کو گزرے ہوئے دنوں کی خوبصورت یادوں میں لے جائے گا۔گلوکار زوبین نوٹیال کا کہنا ہے’’نغمہ تم سے پیار کرکے ... بہت پیارا اور معصومیت بھرا ہے۔ ایک خاتون گلوکارہ کے طور پر تلسی کمار کی آواز اس گانے کے لیے بالکل  موزوںہے۔ ہمیں امید ہے کہ سامعین اس گانے کو پسند کریں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK