• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بگ باس ۱۵؍ کے امیدوار عمر ریاض ارچنا گوتم کی واپسی پربرہم ،شوپر سوال اٹھائے 

Updated: November 18, 2022, 12:46 PM IST | Agency | Mumbai

ریالٹی شو بگ باس۱۶؍ پچھلے۲؍ سیزن کے مقابلے بہت بہتر ہے۔ اس بار مقابلہ کرنے والے بھرپور طریقے سے میکرز کو مواد دے رہے ہیں اور سامعین کو بھی بھرپور تفریح ​​مل رہی ہے۔

Umar Riaz. Picture:INN
عمر ریاض ۔ تصویر:آئی این این

ریالٹی شو بگ باس۱۶؍ پچھلے۲؍ سیزن کے مقابلے بہت بہتر ہے۔ اس بار مقابلہ کرنے والے بھرپور طریقے سے میکرز کو مواد دے رہے ہیں اور سامعین کو بھی بھرپور تفریح ​​مل رہی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میںبگ باس میںشدید گرما گرمی دیکھی  جارہی ہے۔ ایک ایپی سوڈ میں ارچنا گوتم اور شیو ٹھاکرے کے درمیان جھگڑا ہوا۔ ارچنا گوتم نے شیو کا گلا پکڑ لیا تھاجس کے بعد انہیں شو سے نکال دیا گیا۔ تاہم، اس کی دوبارہ انٹری دو دن بعد ہوئی جس کی وجہ سے گھر کے بہت سے ساتھی ناخوش نظر آئے۔ اب اس پر سیزن۱۵؍ کے امیدوارعمر ریاض کا غصہ بھی پھوٹ پڑا۔ عمر ریاض کے ساتھ بگ باس۱۵؍ میں کئی بار ایسا ہوا جس میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس کے برعکس اسے ہمیشہ ڈانٹ پلائی گئی۔ یہی نہیں ان کے پروفیشن کو بھی کئی بار شو میں گھسیٹا گیا۔ اب عمر ریاض نے تشدد کے باوجود ارچنا کوواپس بلانے پر سوال اٹھا ئےہیں۔ ایک  ٹویٹ میں عمر ریاض نے لکھا’’ ارچنا نے مار  پیٹ کی ۔ جس پراسے گھر سے نکال دیا گیا لیکن بعد میں واپس بلالیا یا گیا۔ یہ سارے اصول میرے لیے مختلف کیوں تھے؟ مجھے بھی  پول میں دھکیل دیا گیا تھا۔ مجھے ٹاسک کے دوران کئی بار دھکے بھی دیے گئے لیکن سارا الزام مجھ پر ڈال دیا گیا۔ ایسی جانبداری کیوں؟ کلرز ٹی وی، بگ باس۱۶؟

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK