• Thu, 06 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بحرین حکومت کی جانب سے ویوین ڈِسینا کو اعزاز سے نوازا گیا

Updated: February 06, 2025, 4:47 PM IST | Manama

بحرین حکومت نے ہندوستانی ٹی وی اداکار ووین ڈسینا کو اعزاز تفویض کیا ہے۔ بگ باس کے رنر اپ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی ٹی وی اداکار بن گئے ہیں۔

Bigg Boss runner-up Vivian Dasena. Photo: INN
بگ باس کے رنر اپ ووین ڈسینا۔ تصویر:ـ آئی این این

ہندوستانی ٹی وی اداکار ووین ڈسینا نے ایک نئی کامیابی حاصل کی ہے۔ بگ باس ۱۸؍کے رنر اپ ووین ڈسینا کو بحرین حکومت نے اعزاز تفویض کیا ہے۔ ووین ڈسینا کوانٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کی شراکت داری اورہندوستان اورملک سے باہر مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والی محبت کیلئے یہ اعزاز تفویض کیا گیا ہے۔وہ بحرین حکومت کی جانب سے اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی ٹی وی اداکار بن گئے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ’’میں اتنی محبت اور تعاون کیلئے شکرگزارہوں جو آپ لوگوں نے مجھے دیا ہے۔ آپ کی نوازش اور محبت میرے لئے اہمیت کی حامل ہے۔ میںنے ہمیشہ یہ یقین رکھا تھا کہ جدوجہد اور سنجیدگی سے کوئی بھی کام انجام دیا جائے تو کامیابی ملتی ہے اور یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد میرا اس بات پر یقین مزید پختہ ہوگیا ہے کہ محبت اور قدرشناسی کی کوئی حد نہیں ہوتی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: راہل گاندھی کا پسماندہ طبقات کو ان کا حق دلانے کا عزم

انہوں نے مزید کہا کہ ’’بحرین میں میرے مداحوں کامیرے لئے تعاون اور محبت نےمیرے لئے نہ صرف یہ کہ اس سفر کو مزید یادگار بلکہ بہترین غیر معمولی بنا دیا ہے۔ یہ اعزاز اتناہی آپ کا ہے جتنا کہ میرا ہے۔ بحرین کیلئے ہمیشہ میرے دل میں مخصوص جگہ ہوگی اور آئندہ بھی ہمارے تعلقات کو مزید بہترین دیکھنے کا خواہشمند ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: بالی ووڈ ستاروں کے سہارے ہندوستان ٹیکنالوجی لیڈر نہیں بن سکتا: دلیپ کمار

ووین ڈسینا، جو ’’مدھوبالا‘‘، ’’شکتی‘‘، ’’صرف تم‘‘ اور دیگر شوز کیلئے جانے جاتے ہیں، نے بگ باس  کے رنر اپ کا خطاب جیتا ہے۔ یہ شو ۱۹؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو ختم ہوا ہے جس میں ویر مہرا نے ونر کی ٹرافی حاصل کی ہے۔ شوز کے آخری مرحلے کے بارے میں ووین ڈسینا نے کہا کہ ’’ہر سال لوگوں کو ٹرافی سے نوازا جاتا ہے لیکن بہت کم ایسے لوگ ہیں جو دل جیتنے کا ہنر رکھتے ہیں۔ میں خوش نصیب ہوں اور ہمیشہ کسی بھی چیز کے مثبت پہلوؤں پر غورکرتا ہوں۔ مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت میری زندگی میں اہمیت کی حامل ہے۔ میرے اہل خانہ اور انڈسٹری کے لوگوں نے میرا بہت ساتھ دیا ہے۔ مجھے فخر ہے اورمیں شکرگزار ہوں کہ میں دوسرے نمبر تک پہنچا حالانکہ میرے خلاف بہت سے سوالات قائم کئے گئے۔ مجھے کسی بات کا افسوس نہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK