• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بگ باس : شالین کی سابق اہلیہ نے ان کا گھر بسنے کی تمنا کی

Updated: December 16, 2022, 1:21 PM IST | Mumbai

یالٹی شو بگ باس کے گھر میں اکثر کھلاڑیوں کی جوڑیاں بنتی اور بگڑتی رہتی ہیں۔ اسی طرح بگ باس۱۶؍ میں شالین بھنوٹ اور ٹینا دتہ کے رشتے سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں

photo;INN
تصویر :آئی این این

ریالٹی شو بگ باس کے گھر میں اکثر کھلاڑیوں کی جوڑیاں بنتی اور بگڑتی رہتی ہیں۔ اسی طرح بگ باس۱۶؍ میں شالین بھنوٹ اور ٹینا دتہ کے رشتے سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔ شو میں گزشتہ کچھ عرصے سے شالین اور ٹینا کے درمیان بڑھتی نزدیکیاں صاف نظرآرہی ہیں۔ اب شاین بھنوٹ  کے اس نئے رشتے پر ان کی سابقہ بیوی دلجیت کور نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔پنک ولا کے ساتھ انٹرویو کے دوران دلجیت کور نے کہا’’’میں ابھی دبئی ہو کر آئی ہوں، یہاں پر میرا خوبصورت گھر ہے اور یہی چیز میں شالین کیلئے امید کرتی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ شالین کا بھی گھر بسے۔ ان کے بھی بچے ہوں۔ زیڈن میرے ساتھ رہتا ہے، تو انہوں نے زیڈن کو کچھ ٹائم کیلئے مس کیا ہوگا۔ وہ تجربہ کریں۔ وہ نوجوان  ہیں۔  میںچاہتی ہوں کہ زندگی انہیں پھر موقع دے چاہے وہ ٹینا ہو، لیکن مجھے اس بارے میں پتہ نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے کہ انہیں صحیح میں پیار ہوگیا ہو۔‘‘دلجیت کور نے کہا’’ شائد نہ ہوا ہو، وہ شائد ایسا گیم کے لیے سب کررہے ہوں، خیر، یہ تو وقت بتائےگا۔ لیکن چاہے وہ ٹینا ہو یا پھر کوئی بھی ہو۔ ایکس وائف کے طور پر میں چاہتی ہوں کہ وہ سیٹل ہوجائیں۔ ابھی وہ سنگل ہیں اور ریلیشن شپ کرنا ان کا حق ہے۔ وہ کسی کے ساتھ بھی کرسکتے ہیں۔ اب ان کی زندگی میں میری کوئی جگہ نہیں ہے۔‘‘جب دلجیت کور سے پوچھا گیا کہ دونوں کے رشتے کو لوگ ’فیک‘ بتارہے ہیں۔ آپ اسے کس طرح دیکھتی ہیں ، اس کے جواب میں  انہوں نے کہا میں تو بگ باس نہیں دیکھ رہی ہوں،  مجھےاس تعلق سے پتہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK