ڈیوڈ دھون کی ہدایتکاری میں بنی فلم بیوی نمبر ون ‘‘ ۲۹؍ نومبر کو سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ خیال رہے کہ اس فلم میں کرشمہ کپور، سشمیتا سین اور سلمان خان نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
EPAPER
Updated: November 21, 2024, 7:17 PM IST | Mumbai
ڈیوڈ دھون کی ہدایتکاری میں بنی فلم بیوی نمبر ون ‘‘ ۲۹؍ نومبر کو سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ خیال رہے کہ اس فلم میں کرشمہ کپور، سشمیتا سین اور سلمان خان نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
ڈیوڈ دھون کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’بیوی نمبر ون‘‘ ۲۹؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو ری ریلیز ہوگی۔ جمعرات کو جیکی بھگنانی نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کی ری ریلیز کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے بیوی نمبر ون کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے کیشپن میں لکھا تھا کہ ’’۲۹؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو ڈیوڈ دھون کی فلم کی ری ریلیز کیلئے تیار رہئے۔‘‘یاد رہے کہ اس فلم میں سلمان خان، سشمیتا سین، انیل کپور اور تبو نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔ اس لم کے ذریعے محبت، ایمانداری، ازدرواجی وفاداری اور خاندان میں رشتہ داروں کے درمیان محبت کے جذبے کو دکھایا گیا ہے۔ اس فلم میں سلمان خان اور سشمیتاسین کی جوڑی کو سراہا گیا تھا۔
اس فلم کے نغموں ’’چنری چنری‘‘ اور ’’عشق ہے‘‘ کو کافی سراہا گیا تھا۔فلم کی ری ریلیز کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے ڈیوڈ دھون نے کہا کہ ’’مداح آج بھی فلم کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ مداحوں کے دل میں اس فلم کیلئے مخصوص جگہ ہے۔ یہ فلم مداحوں سے جڑی ہوئی ہے اور اس نے لاکھوں مداحوں کے دل جیتے ہیں۔‘‘