بابی دیول ایک نامورفلمی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن وہ بھی ناکامی سےبچ نہیں سکے۔ اداکارجو ۹۰ء کی دہائی میں ایک اسٹار تھے لیکن اپنے غلط فیصلوں کی وجہ سے وہ فلم انڈسٹری کے نامور چہروں کی فہرست سے غائب ہوگئے۔
EPAPER
Updated: January 29, 2025, 2:02 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
بابی دیول ایک نامورفلمی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن وہ بھی ناکامی سےبچ نہیں سکے۔ اداکارجو ۹۰ء کی دہائی میں ایک اسٹار تھے لیکن اپنے غلط فیصلوں کی وجہ سے وہ فلم انڈسٹری کے نامور چہروں کی فہرست سے غائب ہوگئے۔
بابی دیول ایک نامورفلمی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن وہ بھی ناکامی سےبچ نہیں سکے۔ اداکارجو ۹۰ء کی دہائی میں ایک اسٹار تھے لیکن اپنے غلط فیصلوں کی وجہ سے وہ فلم انڈسٹری کے نامور چہروں کی فہرست سے غائب ہوگئے۔ اچھی شکل، مضبوط فلمی بیک گراؤنڈ اور ایک باصلاحیت اداکارہونے کے باوجود بابی اپنے کریئر میں وہ نام نہیں کما پائے جو ان کے والد اور بھائی نے کمایا تھا۔ لیکن اب ویب سیریز’آشرم‘ اور حالیہ فلم اینیمل کی وجہ سے وہ کافی مشہور ہوچکے ہیں۔
بابی دیول ۲۷؍جنوری۱۹۶۹ءکوممبئی میں مشہور فلمی خاندان میں پیدا ہوئے۔ والد بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر اور والدہ پرکاش کور ہیں۔ بابی سنی دیول کے چھوٹے بھائی ہیں۔ ان کی ۲؍بہنیں وجیتا اور اجیتا کیلیفورنیا میں رہتی ہیں۔
انھوں نے بچپن میں فلم دھرم ویر میں کام کیا۔ بطور اداکار انھوں نےٹوئنکل کھنہ نےساتھ ۱۹۹۵ءکی فلم برسات میں بالی ووڈکریئرکا آغاز کیا۔ اس فلم کے لیے انھیں فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ڈیبیواداکار دیاگیا۔ ۱۹۹۷ءمیں انھوں نے گپت دی ہڈن ٹرتھ میں کام کیا جس کے ہدایت کار راجیو رائے تھے۔ بابی دیول کو اسی فلم نے راتوں رات ہیرو بنا دیا۔ اس فلم میں انھیں منیشا کوئرالا، کاجول، پریش راول، اوم پوری اور راج ببر جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کاموقع ملا۔ یہ فلم نہایت کامیاب رہی اور خوب پیسہ کمایا۔ اسی سال انھیں ایشوریہ رائے کےساتھ فلم اور پیار ہوگیا میں لیا گیا جوایشوریہ کی پہلی فلم تھی۔ یہ فلم کچھ کمال نہیں دکھا سکی۔ ۱۹۹۸ءمیں انھوں نے ودھو ونود چوپڑا کی فلم قریب میں کام کیا۔ اسی سال عباس-مستان کی فلم سولجر میں انھیں لیا گیا جس میں راکھی گلزار اورپریتی زنٹا بھی تھیں۔ یہ فلم بہت کامیاب رہی اور اس کا گانا سولجر سولجر زبان زد خاس و عام تھا۔ ۱۹۹۹ءمیں اپنے بھائی سنی دیول کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دل لگی میں کام کیا جس مین سنی خودبھی تھے۔ دونوں بھائیوں کی ایک ساتھ یہ پہلی فلم تھی۔ نئی صدی یعنی ۲۰۰۰ء کا آغاز رانی مکھرجی کے ساتھ’بادل‘ اور ’بچھو‘ سے ہوا۔ یہ دونوں فلمیں ۲۰۰۰ء میں ہی ریلیز ہوئیں۔ فل بادل ۱۹۸۴ء کےفسادات پر مبنی تھی۔ اس کےبعد ۲۳؍ مارچ شہید (۲۰۰۲ء)، اپنے (۲۰۰۷ء) اور یملا پگلا دیوانہ (۲۰۱۱ء) میں بھی دونوں ساتھ نظر آئے۔ دل لگی میں ان کے ساتھ ارمیلا ماتونڈکر بھی تھیں۔
۲۰۱۸ء میں بابی نے سلمان خان اور انیل کپور کے ساتھ فلم ’ریس۳‘ میں کام کیا جس نے منفی تبصروں کے باوجود ۳۰۳؍کروڑ کا بزنس کیا۔ اسی سال ان کی’ یملا پگلا دیوانہ:پھر سے‘ ریلیز ہوئی۔ ۲۰۱۹ء میں انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ ’ہائوس فل۴‘ میں کام کیا۔ لیکن ان فلموں سے انہیں کچھ فائدہ نہیں ہوا۔ ۲۰۲۰ء میں ان کی ویب سیریز ’آشرم‘ سے انہیں پزیرائی ملی۔ اس سیریز کے دیگر سیزن بھی کافی پسند کئے گئے۔ اس دوران ان کی کوئی فلم کامیاب نہیں ہوسکی۔ لیکن ۲۰۲۳ء میں رنبیر کپور کے ساتھ ان کی فلم’اینیمل‘کافی پسند کی گئی۔ اس فلم میں رنبیر سے زیادہ شہرت بابی کو حاصل ہوئی اوروہ دوبارہ اہم اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوچکے ہیں۔