عید ۲۰۲۶ء پر یش کی ’’ٹاکسک‘‘ اور رنبیر کپور کی ’’لو اینڈ وار‘‘ ریلیز ہوگی جبکہ دیوالی ۲۰۲۶ء پر دونوں پردۂ سیمیں پر ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے۔
EPAPER
Updated: March 24, 2025, 8:06 PM IST | Mumbai
عید ۲۰۲۶ء پر یش کی ’’ٹاکسک‘‘ اور رنبیر کپور کی ’’لو اینڈ وار‘‘ ریلیز ہوگی جبکہ دیوالی ۲۰۲۶ء پر دونوں پردۂ سیمیں پر ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے۔
’’کی جی ایف ۲‘‘ کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد یش فی الحال گیتو موہن داس کی ’’ٹاکسک‘‘ میں مصروف ہیں۔ کنڑ سپر اسٹار نے سوشل میڈیا پر فلم کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جو ایک سال بعد یعنی ۱۹؍ مارچ ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ فلم یوگاڑی، گڈی پاڑوا اور عید کے دوران ریلیز ہوگی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تاریخ پپر صرف ’’ٹاکسک‘‘ ہی نہیں بلکہ رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کی ’’لو اینڈ وار‘‘ بھی ہوگی جس کی ہدایتکاری کے فرائض سنجے لیلا بھنسالی انجام دے رہے ہیں۔
عید ۲۰۲۶ء کے علاوہ یش اور رنبیر کپور دیوالی ۲۰۲۶ء پر بھی ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے۔ نتیش تیواری کی ’’رامائن‘‘ دیوالی ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہوگی جس میں یش ’’راون‘‘ اور رنبیر بھگوان رام کا کردار ادا کررہے ہیں۔ لہٰذا ۲۰۲۶ء میں یش اور رنبیر دو مرتبہ ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے۔ ایک مرتبہ باکس آفس پر، اور ایک مرتبہ پردہ سیمیں پر۔