• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بالی ووڈ کی قدیم فلمیں ’آوارہ‘، ’چاندنی‘ اور ’آرادھنا‘ ری ریلیز ہوں گی

Updated: February 05, 2025, 9:01 PM IST | Mumabi

بالی ووڈ کی مشہور فلمیں ’’آوارہ‘‘، ’’آرادھنا‘‘، ’’ چاندنی‘‘ ری ریلیز ہوں گی۔ یاد رہے کہ ریکھا،امیتابھ بچن اور جیا بچن کی اداکاری سے مزین فلم ’’سلسلہ‘‘ ۷؍ فروری ۲۰۲۵ء کو ری ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی مشہور فلمیں ’’آوارہ‘‘(۱۹۵۱ء)، ’’آرادھنا‘‘(۱۹۶۹ء)،  اور ’’چاندنی‘‘ (۱۹۸۹ء)ری ریلیز ہوں گی۔ نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا، نے نیشنل فلم ہیریٹیج مشن کے تحت بالی ووڈ کی قدیم فلموں کی ری ریلیز کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ’’سلسلہ‘‘ (۱۹۸۱ء) پہلے ری ریلیز ہوگی جس میں ریکھا، امیتابھ بچن اور جیا بچن نے اداکاری کی ہے۔ یہ فلم اپنے منفرد نغموں، جیسے ’’دیکھا ایک خواب‘‘، ’’یہ کہاں آگئے ہم‘‘ وغیرہ کیلئے مشہور ہے۔ ۱۹۸۱ء میں اسے ریلیز کیا گیا تھا۔ شیو ہری پرساد نے فلم میں موسیقی ترتیب دی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: وحیدہ رحمان نے اپنی خوبصورتی سے سب کو اپنا دیوانہ بنالیا تھا

شری دیوی کی فلم ’’چاندنی‘‘

۱۴؍ فروری ۲۰۲۵ء کو ’’ویلنٹائنس ڈے‘‘ کو سری دیوی کی فلم ’’چاندنی‘‘ ری ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں شری دیوی، ونود کھنہ اور رشی کپور نے اداکاری کی ہے۔ فلم کی ہدایتکاری یش چوپڑہ نے کی ہے۔ ۱۹۸۹ء میں یہ شری دیوی کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم تھی۔ فلم ناقدین اور مداحوں کی جانب سے فلم میں شری دیوی کے کردار کو سراہا گیا تھا۔ 

’’آوارہ‘‘
راج کپور کی کرائم ڈراما فلم ’’آوارہ‘‘ ۲۱؍ فروری ۲۰۲۵ء کو ری ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں پرتھوی راج کپور، راج کپور اور نرگس نے اداکاری کی تھی۔ اسے ۱۹۵۱ء کی بہترین فلم قرار دیا گیا تھا۔

’’آرادھنا‘‘
راجیش کھنہ کی اداکاری والی فلم ’’آرادھنا‘‘ ۲۸؍ فروری ۲۰۲۵ءکو ری ریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK