۲۰۲۴ءمیں نئی ریلیز ہونےوالی فلموں کے مقابلے میں ری ریلیز ہونےوالی فلموں نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ری ریلیز فلموں نے ۶۵؍ کروڑ روپے زائد کاکاروبار کیا جس میں سوہم شاہ کی فلم ’’تمباڑ‘‘ نے ۵۰؍ فیصد کی شراکت داری کی ہے۔
EPAPER
Updated: January 03, 2025, 5:16 PM IST | Mumbai
۲۰۲۴ءمیں نئی ریلیز ہونےوالی فلموں کے مقابلے میں ری ریلیز ہونےوالی فلموں نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ری ریلیز فلموں نے ۶۵؍ کروڑ روپے زائد کاکاروبار کیا جس میں سوہم شاہ کی فلم ’’تمباڑ‘‘ نے ۵۰؍ فیصد کی شراکت داری کی ہے۔
۲۰۲۴ء نئی فلموںکی ریلیز کیلئے ایک مشکل سال تھا لیکن گزشتہ سال باکس آفس پر ری ریلیز ہونے والی فلموں کا دھمال تھا۔۷۰؍، ۸۰؍ اور ۹۰؍ کی دہائی میں ری ریلیز ہونے والے فلمیں باکس آفس پر بہترین کاروبار کرتی تھیں اور تھیٹر مداحوں سے بھرے رہتے تھے۔تاہم، انٹرنیٹ کے آنے کے بعد ری ریلیز فلموں کا مارکیٹ مزید وسیع ہوگیا۔ ۲۰۲۴ء میں پرانی فلمیں، چاہے وہ ہٹ ہوئی ہوں یا فلاپ، باکس آفس پر واپس آئیں اور بہترین کاروبار کیا۔
یہ بھی پڑھئے: بی ایس ایف پروزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے سنگین الزامات
فلموں کی ری ریلیز سے یہ فائدہ ہوا کہ جن فلموں نے باکس آفس پر خراب کاروبار کیا تھا یا فلاپ ہوئی تھیں، ان فلموں نے اپنی ری ریلیز کے بعد باکس آفس پر اچھا کاروبار کیا جن میں تمباڑ، لیلیٰ مجنوں، راک اسٹار اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔ تاہم، سوہم شاہ کی اداکاری سے مزین فلم تمباڑ نے۲۰۲۴ء میں اپنی ری ریلیز کے بعد ۳۲؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا اور ۲۰۲۴ء میں سب سے زیادہ کاروبار کرنےو الی ری ریلیز فلم بن گئی تھی۔
بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق ’’۲۰۲۴ء میں ری ریلیز بالی ووڈ فلموں کا مجموعی اثاثہ ۶۵؍کروڑروپے تھا جس میں سے ۵۰؍ فیصد منافع صرف تمباڑ کی ری ریلیز سے حاصل ہوا تھا۔ ۲۰۲۴ء میں ’’تمباڑ‘‘، ’’کل ہو نا ہو‘‘،’’راک اسٹار‘‘، ’’لیلیٰ مجنوں‘‘، ’’رہنا ہے تیرے دل میں‘‘، اور ’’ویر زارا‘‘ جیسی فلموں نے اپنی ری ریلیز کے بعد بہترین کاروبار کیا تھا۔ ’’جب وی میٹ‘‘ ایک ایسی فلم ہے جو ہمیشہ اپنی تری ریلیز کے بعد مداح تلاش کر لیتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بی ایس ایف پروزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے سنگین الزامات
کرن ارجن
کرن ارجن کے تعلق سے یہ خیال کیا جارہا تھا کہ یہ فلم اپنی ری ریلیز کے بعد اچھا کاروبار کرے گی لیکن اس نے صرف ایک کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ ۲۰۲۴ء میں ری ریلیز ہونے والی دیگر فلموں میں ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘، ’’تجھے میری قسم‘‘، ’’سورج پے منگل بھاری‘‘، ’’بیوی نمبر ون‘‘، ’’عجب پریم کی غضب کہانی‘‘، ’’میں کھلاڑی تو اناڑی‘‘، ’’چک دے! انڈیا‘‘، ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘، ’’تماشہ‘‘، ’’بازی گر‘‘،’’ڈر‘‘،’’گینگ آف واسے پور‘‘، ’’ویک اپ سیڈ‘‘، ’’ساتھیاں‘‘، ’’محبتیں‘‘، ’’رب نے بنا دی جوڑی‘‘ اور’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘وغیرہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: حکومت لاعلم، ایس ٹی کارپوریشن نے مہنگے داموں بسیں کرایے پرلیں، فرنویس ناراض
۲۰۲۴ء میں سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ری ریلیز فلمیں
۱)تمباڑ: ۳۲؍ کروڑ روپے
۲) لیلیٰ مجنوں: ۵۰ء۸؍کروڑ روپے
۳) کل ہو نا ہو: ۸۰ء۵؍ کروڑ روپے
۴) رہنا ہے تیرے دل میں : ۴؍ کروڑ روپے
۵) ویر زارہـ: ۱۵ء۳؍ کروڑ روپے
۶) جب وی میٹ : ایک کروڑ روپے
۷) یہ جوانی ہے دیوانی : ایک کروڑروپے
۸) کرن ارجن: ایک کروڑ روپے
۹) دیگر فلمیں : ۵۰ء۲؍ کروڑروپے
ری ریلیز فلموں کے مکمل بجٹ کابزنس ۹۵ء۶۴؍ کروڑ روپے پر کھڑا ہے۔ امسال زیادہ فلمیں ری ریلیز ہوں گی جن میں ۳؍جنوری کو ری ریلیز ہونے والی فلم ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘سرفہرست ہے۔