بالی ووڈ کے مشہور فلمساز بونی کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے ’نو انٹری ‘ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ صرف اس شرط پر کیا ہے کیونکہ سلمان خان اس میں اداکاری کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 04, 2022, 12:59 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کے مشہور فلمساز بونی کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے ’نو انٹری ‘ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ صرف اس شرط پر کیا ہے کیونکہ سلمان خان اس میں اداکاری کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔
بالی ووڈ کے مشہور فلمساز بونی کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے ’نو انٹری ‘ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ صرف اس شرط پر کیا ہے کیونکہ سلمان خان اس میں اداکاری کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔۲۰۰۵ء میں ریلیز بونی کپور کی پروڈیوس کردہ نو انٹری میں سلمان خان، انل کپور اور فردین خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ بونی کپور فلم نو انٹری کا سیکوئل بنانے جارہے ہیں۔فلم کے سیکوئل کا نام’ نو انٹری میں انٹری ‘ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری انیس بزمی کر رہے ہیں۔ بونی کپور نے بتایا ہے کہ انہوں نے کس شرط پر فلم نو انٹری کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا۔ بونی کپور نے بتایا کہ انہوں نے نو انٹری کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ صرف اس شرط پر کیا ہے کیونکہ سلمان خان اس میں کام کرنے کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔ بونی کپور نے کہا ’’میرے پاس اسکرپٹ ہے اور یہ سب صرف سلمان پر منحصر تھا کہ وہ اسے کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ یہ فلم کریں گے اس لئے میں نے اسکرپٹ تیار کر لی ہے اور میں تیار ہوں جب وہ اس کو شروع کریں گے۔‘‘بونی کپور نے کہا’’ فلم کے ہدایتکار انیس بزمی ہیں اور وہ اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔ فلم ’نو انٹری میں انٹری‘ پہلی فلم سے بھی زیادہ بہتر ہونے والی ہے۔ میرے پاس جو ’ نو انٹری نو انٹری اسکرپٹ ہے وہ نو انٹری سے بہتر ہے۔ یہ نو انٹری سے۱۰؍ گنا زیادہ مزیدار ہے لیکن مکمل طور پر بننے والی فلم سلمان پر منحصر کرتی ہے اور یہ ان کے ساتھ ہی بن سکتی ہے۔