• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بونی کپور ’مسٹر انڈیا‘ کا سیکوئل بنانا چاہتے ہیں

Updated: January 16, 2023, 11:53 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ فلمساز بونی کپور اپنی سپر ہٹ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا سیکوئل بنانا چاہتے ہیں۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

بالی ووڈ فلمساز بونی کپور اپنی سپر ہٹ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا سیکوئل بنانا چاہتے ہیں۔
   واضح رہے کہ بونی کپور کی پروڈیوس اور شیکھر کپور کی ہدایت کاری میں بنی  سپر ہٹ فلم’ مسٹر انڈیا‘ میں انل کپور، سری دیوی اور امریش پوری نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ بونی کپور اس فلم کا سیکوئل بنانا چاہتے ہیں۔
  یاد رہے کہ گزشتہ روزجب بونی کپور سے ایک پروگرام کے دوران  پوچھا گیا کہ وہ اپنی کون سی فلم کا سیکوئل بنانا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ میں’ مسٹر انڈیا ۔۲؍‘ بناؤں گا۔  سچ میں جلد ہی اس کام کو کردوں گا۔ ’مسٹر انڈیا‘ میرے دل کے بہت قریب ہے اور میں اس فلم کا سیکوئل بنانا چاہتا ہوں۔جب ان سے کاسٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوںنے کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK