ہالی ووڈ کی ’’طاقتور جوڑی‘‘ میں سے ایک کی ۸؍ سالہ طویل قانونی جنگ ختم ہوگئی اور بریڈ پٹ اور انجلینا جولی نے باضابطہ طور پر طلاق لے لی۔ اس ضمن میں بریڈ پٹ، انجلینا جولی کو ۸۰؍ ملین ڈالر ادا کریں گے۔
EPAPER
Updated: January 04, 2025, 4:57 PM IST | Los Angeles
ہالی ووڈ کی ’’طاقتور جوڑی‘‘ میں سے ایک کی ۸؍ سالہ طویل قانونی جنگ ختم ہوگئی اور بریڈ پٹ اور انجلینا جولی نے باضابطہ طور پر طلاق لے لی۔ اس ضمن میں بریڈ پٹ، انجلینا جولی کو ۸۰؍ ملین ڈالر ادا کریں گے۔
انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی باضابطہ طور پر طلاق ہو گئی ہے اور بریڈ پٹ، انجلینا جولی کو مبینہ طور پر ۸۰؍ ملین ڈالر ادا کریں گے۔ یہ نتیجہ ۸؍ سال تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد سامنے آیا ہے جس نے نہ صرف اپنی شدت کی وجہ سے سرخیاں بنائیں بلکہ اس میں سابق جوڑے کی فرانسیسی وائنری کاتنازع بھی شامل ہے۔ ہالی ووڈ کی ’’طاقتور‘‘ قرار دی جانے والی جوڑی کی پہلی ملاقات ۲۰۰۴ء میں ’’مسٹر اینڈ مسز اسمتھ‘‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی اور ۱۰؍ سال بعد یعنی ۲۰۱۴ء میں دونوں نے شادی کرلی تھی۔ اس ہفتے ان کی طلاق کو حتمی شکل دینے کے باوجود، فرانسیسی وائنری پر قانونی کشمکش جاری ہے، جس کی وہ کبھی شریک مالک تھے۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کے نیوکلیائی سائنسداں ڈاکٹر آر چدمبرم کا ۸۸؍سال کی عمر میں انتقال
ڈیلی میل کے حوالے سے ایک ذریعہ کے مطابق بریڈ پٹ کو اب راحت ہے کہ وہ اب کسی بھی طرح انجلینا کے ساتھ جڑے ہوئے نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ ۶۱؍ سالہ بریڈ پٹ کا شمار ہالی ووڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ان کے اثاثں کی مالیت ۴۰۰؍ ملین ڈالر سے زائد ہے۔ دوسری جانب ۴۹؍ سالہ انجلینا جولی کا شمار ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ میں ہوتا ہے جو ایک فلم کا ۲۰؍ سے ۳۵؍ ملین ڈالر معاوضہ لیتی ہیں۔