سلیبریٹی فٹنس ٹرینر پرشانت ساونت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ فٹنس ٹریننگ کے دوران وہ شاہ رخ خان، پرینکا چوپڑہ، اجے دیوگن اور ورون دھون کی کیسے معاونت کرتے ہیں۔
EPAPER
Updated: October 17, 2024, 8:44 PM IST | Mumbai
سلیبریٹی فٹنس ٹرینر پرشانت ساونت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ فٹنس ٹریننگ کے دوران وہ شاہ رخ خان، پرینکا چوپڑہ، اجے دیوگن اور ورون دھون کی کیسے معاونت کرتے ہیں۔
بالی ووڈ اداکاروں کے کسرتی اور سڈول جسم کے پیچھے ان کے ساتھ ہی ان کے فٹنس ٹرینرز کی بھی محنت ہوتی ہے۔ یہ ٹرینرز اداکاروں کو مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں بھرپور معاونت کرتے ہیں اور کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ مشہور فٹنس ٹرینر پرشانت ساونت نے حال ہی میں شاہ رخ خان، ورون دھون اور پرینکا چوپڑا کی فٹنس ٹریننگ اور ان کے ورزش کے معمولات پر بات چیت کی۔ پنک ولا کے ساتھ فٹنس پوڈ کاسٹ کے دوران پرشانت ساونت نے پرینکا چوپڑہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ٹریننگ کے تئیں مثبت رویہ رکھتی ہیں۔ پرینکا نے ’’میری کوم‘‘ میں اپنے کردار کیلئے سخت جسمانی تربیت حاصل کی۔ پرشانت نے اجے دیوگن کے ٹریننگ شیڈول پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’جب آپ کو سمجھ آجائے کہ عمر بڑھ رہی ہے تو آپ کو بہتر اور فٹ نظر آنا چاہئے۔ اجے میں لگن ہے اور وہ کوشش کرتے ہیں کہ اس عمر میں بھی صحت مند نظر آئیں۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہ رخ خان سمیت تمام مشہور شخصیات جم میں تقریباً ایک گھنٹہ گزارتے ہیں۔
Prashant Sawant - " Shah Rukh Khan sir has a brilliant mindset. He`s a sportsman. He works until he is sweat." #ShahRukhKhan pic.twitter.com/oMdspuB8V3
— Riyaz (@RiyazSrkian) October 16, 2024
اس سے قبل شاہ رخ خان نے اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران کئی جسمانی چوٹوں کے بعد پرشانت ساونت سے رابطہ کیا تھا۔ پرشانت نے کہا کہ ’’ہم چوٹوں سے لڑتے ہیں اور ایک ٹیم کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ہم دونوں حکمت عملی اور فارمولے بناتے ہیں۔ ہم یہ بھی فیصلہ کرتے ہیں کہ شاہ رخ کو ۶؍ پیکس چاہئے یا ۸؍ پیکس۔‘‘ پرشانت نے ورون دھون کے تعلق سے کہا کہ ’’وہ اپنی فٹنس کے تعلق سے بہت فعال ہیں۔ ان سے لگن، جذبہ اور مستقل مزاجی سیکھنا چاہئے۔ ‘‘