Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’مغل اعظم‘ کیلئے چندر موہن نے کے آصف کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا

Updated: April 12, 2025, 11:18 AM IST | Mumbai

مغل اعظم ایک ایسی فلم ہے جس کا دوبارہ بن پانا مشکل ہے،اس کی کئی اہم وجوہات میں جہاں دلیپ کمار اور پرتھوی راج کپور جیسے عمدہ اداکاروں کی شاندار اداکاری ہے وہیں سب سے بڑی وجہ فلم کے ہدایت کار کے آصف کا جو ش وجذبہ بلکہ اس فلم کے تعلق سے جنون بھی اہم وجہ ہے۔

Actor Chandra Mohan. Photo: INN
اداکار چندر موہن۔ تصویر: آئی این این

مغل اعظم ایک ایسی فلم ہے جس کا دوبارہ بن پانا مشکل ہے،اس کی کئی اہم وجوہات میں جہاں دلیپ کمار اور پرتھوی راج کپور جیسے عمدہ اداکاروں  کی شاندار اداکاری ہے وہیں سب سے بڑی وجہ فلم کے ہدایت کار کے آصف کا جو ش وجذبہ بلکہ اس فلم کے تعلق سے جنون بھی اہم وجہ ہے۔ اس فلم کیلئے انہوں نے کئی ایسے کام کئے جو آج بھی یاد کئے جاتے ہیں اور اس تعلق سے کئی قصے مشہور ہیں۔ اس فلم کو اس قدر شاندار بنانےکیلئے کے آصف نےکئی مراحل طے کئےتب جاکر یہ فلم بن سکی ہے۔اس میں سب سے پہلا مرحلہ کرداروں کے انتخاب کا تھا۔ کرداروںکےانتخاب کامرحلہ بھی آسان نہیںتھا۔اس معاملے میں بھی کے آصف کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھئے: ریمو ڈی سوزانے کئی گیتوں کی دلکش کوریوگرافی کی ہے

ایک مرحلے پرشہزادہ سلیم کے کردار کے لئے انہوں نے اداکار سپرو کاانتخاب کیا اور اکبرکےکردار کے لئےچندر موہن کے سامنے تجویز پیش کی لیکن چندر موہن نے ان  سےصاف لفظوں میں یہ کہہ دياکہ وہ   اس فلم میں اسی شرط پر کام کریں گے  جب وہ  اس فلم کی ہدایتکاری کی ذمہ داری خود نہیںاٹھائیں گے یعنی وہ کے آصف کی ہدیت کاری میں کام کرنے کیلئے تیار نہیں تھے۔ اس پر کے آصف نےانہیں جواب دیتے ہوئے کہا تھاکہ وہ  اس دن کا انتظار کریں گے جب انہیں یعنی چندر موہن کو ان کی یعنی کے آصف کی صورت پسندآنے لگے۔اس طرح وہ سخت جواب دے کر انہیں فلم کیلئے مسترد کردیا تھا۔ا كبر کے کردار کے لئے کے آصف نے چندر موہن کو اس لئے منتخب کیاتھا کیونکہ ان کی آنکھ بھی اداکار سپرو کی طرح نیلی تھیں۔یعنی وہ باپ بیٹے کو حقیقی باپ بیٹا جیسا دکھانا چاہتے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK