• Thu, 06 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چنئی: برطانوی گلوکار ایڈ شیران کے کنسرٹ میں اے آر رحمان، مداح حیران

Updated: February 06, 2025, 8:03 PM IST | Chennai

برطانوی گلوکار اور نغمہ نگار ایڈ شیران اس وقت اپنے ٹور کیلئے ہندوستان دورے پر ہیں۔ گلوکار نے بدھ کی رات چنئی میں پرفارم کیا جس میں انہوں نے اے آر رحمان کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا اور ’’شیپ آف یو‘‘ اور’’اُروشی اُروشی‘‘ کا خوبصورت میش اپ پیش کیا۔

Ed Sheeran hugging AR Rahman. Photo: INN.
ایڈ شیران، اے آر رحمان کو گلے لگاتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این۔

برطانوی گلوکار اور نغمہ نگار ایڈ شیران اس وقت اپنے ٹور کیلئے ہندوستان دورے پر ہیں۔ گلوکار نے بدھ کی رات چنئی میں پرفارم کیا جبکہ کنسرٹ سے ایک دن قبل ایڈ کی اپنے اسٹوڈیو میں آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان سے ملاقات بھی کی۔ مداح اس ملاقات کے بعد اسٹیج پر ایڈ شیران کے ساتھ اے آر رحمان کو بھی ایک ساتھ دیکھنے کی توقع کررہے تھے۔ تاہم، ’’ شیپ آف یو‘‘ اور’’اُروسی اُروسی‘‘ کا مسحور کن میش اَپ کی توقع کسی نے نہیں کی تھی۔ دونوں نے’’ `شیپ آف یو‘‘ اور’’ `اروسی‘‘ کا ایک میش اپ پرفارم کیا۔ انگریزی گلوکار اور نغمہ نگار نے گٹار بجایا جبکہ اے آر رحمان نے اپنی خوبصورت آواز پیش کی۔ 

جونیتا گاندھی نے چنئی شو کا آغاز کیا
چنئی میں ایڈ شیران کے شو کا آغاز پلے بیک سنگر جونیتا گاندھی نے کیا۔ اس موقع پر جونیتا نے کہا کہ میں کافی عرصے سے ایڈ کی مداح ہوں۔ وہ بہت ورسٹائل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ممبئی میں ان کی آخری پرفارمنس سے محروم ہونے پر مایوس ہوں کیونکہ میں اس دن کسی اور جگہ پرفارم کر رہی تھی، لیکن میں انہیں لائیو پرفارم کرتے ہوئے دیکھ کر بہت پرجوش ہوں اور چنئی میں ان کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کیلئےپر اعتماد ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK