• Tue, 28 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہند چین تعلقات معمول پر، ’مہاراجا‘ چین میں ریلیز ہونے والی پہلی ہندوستانی فلم

Updated: November 26, 2024, 8:29 PM IST | Mumbai

ہندوستان اور چین کے تعلقات معمول پر آنے کے بعد ’’مہاراجا‘‘ چین میں ریلیز ہونےوالی پہلی ہندوستانی فلم بنے گی۔ چینی فلم ناقدین کا ماننا ہے کہ ’’مہاراجا‘‘ اپنی منفرد فلم ایڈیٹنگ اور انداز بیان کی وجہ سے چین میں بہترین کاروبار کر سکتی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

گزشتہ ماہ چین اور ہندوستان کے درمیان مشرقی لداخ کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ہونے والے معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری آنے کے بعد ہندوستانی فلم ’’مہاراجا‘‘ چین میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم بنے گے۔مہاراجا ۲۹؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو چین میں ریلیز ہوگی۔ خیال رہے کہ چین میں مہاراجا اس وقت ریلیز ہوئی ہے جب وہاں ہالی ووڈ فلم ’’گلیڈ یٹیر ۲‘‘ اور مقامی فلم ’’ہر اسٹوری‘‘ ریلیزہونے والی ہیں۔  ریاستی اخبار گلوبل ٹائمز نے منگل کو رپورٹ کیا ہے کہ ’’اب تک اس فلم کو چینی باکس آفس پر ۱۰؍ میں سے ۷ء۸؍ ریٹنگ ملی ہے جبکہ فلم ریور سائٹ ڈوبن نے حالیہبرسوں میں سب سے زیادہ ریٹ حاصل کرنے والی ہندوستانی فلموں میں شمار کیا جاسکتا ہے۔

 

یاد رہے کہ مہاراجا کی ہدایتکاری کے فرائض نیتھیلان سوامی ناتھن نے انجام دیئے ہیں۔ اس فلم میں وجے سیتھوپتی، انوراگکشیاپ، ممتا موہن داس اور نیٹی نٹراج نے اداکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ ۱۴؍ جون ۲۰۲۴ء کو ہندوستان میں ریلیز ہوئی تھی۔فلم مہاراجا کاچینی نام ’’ینگ گو باؤ ینگ‘‘ ہے۔یاد رہے کہ مہاراجا کے علاوہ چین میں عامر خان کی فلمیں ’’تھری ایڈیٹ‘‘، ’’دنگل‘‘ اور ’’سیکریٹ سپراسٹار‘‘ بھی ریلیز ہوئی تھیں۔چین میں عامر خان کی فلموں کو زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔چین میں ۸۶؍ ہزار تھیٹرز ہیں۔ تاہم، چین دنیا میں سب سے زیادہ تھیٹرز والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ چین کے فلم کریٹکس کا کہنا ہے کہ ’’مہاراجا‘‘ کے چین میں بہترین کاروبار کرنے کے امکانات ہیں۔ گولبل ٹائمز کے ڈبن فلم کریکٹک وانگ پیو نے کہا کہ ’’مہاراجا کی منفرد تکنیکوں نے اسے اتنی طاقتور فلم بنایا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایک سسپنس فلم کے طور پر اس میں ہیرو کے کردار کو بیان کرنے کیلئے منفرد ایڈیٹنگ تکنیکوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں تمام پلوٹس ایسے رکھے گئے ہیںتا کہ مداح کنفیوژ ہوجائیں۔کراس کٹنگ کے ذریعے فلم کو پیچیدہ بنایا گیا ہے۔متعدد چینی فلم ناقدین کا ماننا ہے کہ ’’مہاراجا‘‘ ، جس میں مداحوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اورآخر میںسچ بیان کیا گیا ہے، اپنے منفرد انداز بیان کی وجہ سے چین میں بہترین کاروبار کرسکتی ہے۔ فلم کی یہی منفرد تکنیک کی وجہ سے یہ چینی زبان میں بھی شہرت کی بلندیوں تک پہنچ سکتی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK