• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

چین: وجے سیتھوپتی کی فلم مہاراجا نے ۵۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا

Updated: December 09, 2024, 10:13 PM IST | Beijing

چین میں ریلیز ہونے والی ہندوستانی فلم ’’مہاراجا‘‘ نے ۵۰؍کروڑ روپے ہندسہ پار کیا ہے۔ یاد رہے کہ مہاراجا میں وجے سیتھوپتی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

Vijay Sethupathi`s performance in Maharaja is being appreciated. Photo: X
مہاراجا میںوجے سیتھوپتی کی اداکاری کو سراہا جارہا ہے۔ تصویر: ایکس

وجے سیتھوپتی کی فلم مہاراجا نے چین میں ۵۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کیا ہے۔ فلم نے اپنی ریلیز کے دوسرے ہفتے میں ۸۵ء۲۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے یعنی ۱۰؍ دنوں میں فلم نے چین میں ۵۷؍ کروڑروپے کمائے ہیں۔ دوسرے ہفتے میں داخل ہونے کے بعد فلم نے جمعہ کو ۸۵ء ۴؍ کروڑ روپے، سنیچر کو ۱۵ء۸؍ کروڑ روپے اوراتوار کو ۳۵ء۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: شام: عرب ممالک نے اسد حکومت کے خاتمہ کا خیرمقدم کیا

تین دنوں میں فلم نے ۲۰ء ۸۵؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔ مہاراجا نے اپنی ریلیز کے پہلے وی کینڈ (ہفتے کے آخر) میں ۲۳؍ کروڑ روپے کمائے تھے جن میں ۲۰ء۴؍کروڑ روپے کا پیڈ پریوو کلیکشن بھی شامل ہے۔ پریوو کلیکشن کو ہٹاکر فلم نے ۸۰ء ۱۸؍ کروڑروپے کا کاروبار کیا ہے۔ 

عالمی سطح پر مہاراجا کا کلیکشن
 مہاراجا نے عالمی سطح پر اب تک ۱۶۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ جلد ہی یہ ۲۰۰؍ کروڑ کلب میں شامل ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ ہندوستان میں اس فلم کو کافی سراہا گیا تھا۔ مقامی باکس آفس پر اس نے۴۱ء۷۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ مہاراجا کی ہدایتکاری کے فرائض نیتھیلان سوامی ناتھن نے انجام دیئے ہیں۔ اس فلم میں وجے سیتھوپتی کے علاوہ انوراگ کاشیاپ، ممتاموہن داس اور دیگر نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔ مہاراجا کی اسکرپٹ بھی نیتھیلان سوامی ناتھن نے لکھی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK