• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

چرنجیوی اور رام چرن نے وائیناڈ متاثرین کیلئےعطیہ دیا

Updated: August 07, 2024, 12:19 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

کیرالہ کے وائیناڈ میں ۲۹؍جولائی کو شدید بارش کےبعد ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ میں اب تک ۳۶۵؍افراد ہلاک ہو چکےہیں۔ حادثے کےبعد اب بھی ۲۰۶؍افراد لاپتہ ہیں جن کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Actors Chiranjeevi and Ram Charan.  Photo: INN
اداکار چرنجیوی اور رام چرن۔ تصویر : آئی این این

کیرالہ کے وائیناڈ میں ۲۹؍جولائی کو شدید بارش کےبعد ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ میں اب تک ۳۶۵؍افراد ہلاک ہو چکےہیں۔ حادثے کےبعد اب بھی ۲۰۶؍افراد لاپتہ ہیں جن کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ اب ساؤتھ اسٹار چرنجیوی اور رام چرن نےبھی متاثرین کی مدد کے لیے کیرالہ کے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے متاثرین کیلئےایک کروڑ روپے کی مالی امداد دی ہے۔ چرنجیوی نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرلکھاسانحہ وائیناڈکے متاثرین سے میری تعزیت۔ رام چرن اور میں نے مل کر متاثرین کی مدد کے لیے کیرالہ کے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میری دعائیں درد میں رہنے والے تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔ 
موہن لال نے ۳؍کروڑ روپے دیئے
 جنوبی ہند کی فلموں کے اداکار اورکیرالہ کی ۱۲۲؍ ٹیری ٹوریل آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل موہن لال نےبچاؤ میں مصروف فوجوں سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ وردی میں پہنچے موہن لال نےمتاثرین کیلئے۳؍کروڑ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔ 
دیگر نے بھی مدد کی
 اداکارہ جیوتھیکا، کارتی اور سوریہ نے ۵۰؍ لاکھ روپے کی مالی امداد دی ہے۔ رشمیکا مندانانے ۱۰؍لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔ وہیں ملیالم اداکار فہد فاصل نےمتاثرین کی مدد کے لیے ۲۵؍لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ تمل اسٹار وکرم نے ۲۰؍لاکھ، ملیالم اداکارمموٹی اور ان کے بیٹے دلکرسلمان نے ۳۵؍لاکھ روپے کا عطیہ کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK