• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

چرنجیوی کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج

Updated: September 24, 2024, 10:49 AM IST | Agency | Hyderabad

جنوبی ہندکی فلموں کے سپراسٹار چرنجیوی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے۔ چرنجیوی اب گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈربن گئے ہیں۔

Chiranjeevi and Aamir Khan. Photo: INN
چرنجیوی اور عامر خان۔ تصویر : آئی این این

جنوبی ہندکی فلموں کے سپراسٹار چرنجیوی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے۔چرنجیوی اب گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈربن گئے ہیں۔ چرنجیوی کو یہ اعزاز ۴۵؍ برسوں میں اپنی ۱۵۶؍ فلموں کے ۵۳۷؍ گانوں میں ۲۴؍ہزارڈانس موو کرنے پر ملا۔ ۱۹۷۸ءمیں آج ہی کے دن سپر اسٹار چرنجیوی نے ہندوستانی فلم انڈسٹری میں اپنے فلمی کریئر کا آغاز کیا تھا۔ عامر خان نے چرنجیوی کو یہ اعزاز دیا۔ اس موقع پر عامر خان نے کہاکہ `یہاں آنا میرے لیے خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔ میں بہت خوش ہوں کہ چرنجیوی گارو کو یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ چرنجیوی نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھاکہ وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن جائیں گے۔ انہوں نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK