اگر آپ بھی فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں تو پی وی آر آپ کیلئےبھی ایک اچھی خبر لے کر آیا ہے۔پی وی آر اور آئی نوکس کے ذریعہاس جمعہ یعنی ۲۳؍فروری کو ملک بھرمیں’سنیما لوَرز ڈے‘ منایا جارہا ہے۔
EPAPER
Updated: February 22, 2024, 11:13 AM IST | Mumbai
اگر آپ بھی فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں تو پی وی آر آپ کیلئےبھی ایک اچھی خبر لے کر آیا ہے۔پی وی آر اور آئی نوکس کے ذریعہاس جمعہ یعنی ۲۳؍فروری کو ملک بھرمیں’سنیما لوَرز ڈے‘ منایا جارہا ہے۔
اگر آپ بھی فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں تو پی وی آر آپ کیلئےبھی ایک اچھی خبر لے کر آیا ہے۔پی وی آر اور آئی نوکس کے ذریعہاس جمعہ یعنی ۲۳؍فروری کو ملک بھرمیں’سنیما لوَرز ڈے‘ منایا جارہا ہے۔ اس دن ناظرین اپنی پسند کی کوئی بھی فلم انتہائی کم قیمت یعنی محض ۹۹؍ روپے میں دیکھ سکیں گے۔
پی وی آرنے۲۳؍فروری۲۰۲۴ءکو ’سینما لوَرزڈے‘کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ یامی گوتم کی فلم ’آرٹیکل ۳۷۰‘اسی دن ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایکشن فلم ’کریک‘ بھی اسی دن ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اب ناظرین کو یہ دونوں فلمیں ۲۳؍ فروری کوانتہائی کم قیمت یعنی محض۹۹؍ روپے میں دیکھنے کو ملیں گی۔
واضح رہے کہ کورونا کے دور کے بعد بھی شائقین سنیماہال میں جانےسےگریز کررہے تھے۔ان دنوں کئی بڑی فلمیں فلاپ ہو رہی تھیں۔تب تھیٹر مالکان نے’نیشنل سنیما ڈے‘ منانےکااعلان کیا تھا۔پہلی بار۲۳؍ستمبر۲۰۲۲ء کو تمام فلموں کے ٹکٹوں کی قیمت۷۵؍روپے رکھی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دن ملک بھر کے سنیماگھروں میں۶۵؍لاکھ سے زائد افراد نے فلمیں دیکھی تھیں۔