• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کولڈ پلے کنسرٹ : آئی ٹی سی نرمدا کا ایک رات کا کرایہ ۹۰؍ ہزار روپے

Updated: November 18, 2024, 7:57 PM IST | Agency | Ahmedabad

۲۵؍ جنوری کے شوکیلئےشائقین میں زبر دست جوش وخروش،لاکھوں آن لائن ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں۔

Coldplay band is preparing a show in India. Photo: INN
کولڈ پلے بینڈ ہندوستان میں شوکی تیاری کررہا ہے۔ تصویر : آئی این این

احمد آباد میں برطانوی بینڈ کولڈ پلے کے ۲۵؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو ہونے والے کنسرٹ کیلئے شائقین میں زبر دست جوش وخروش دیکھا جارہا ہے۔کنسرٹ دیکھنے کیلئے جوشائقین احمد آباد آئیںگے ان کے قیام کیلئے آئی ٹی سی نرمدا ایک رات کا کرایہ ۹۰؍ ہزار روپے وصول کررہا ہے۔ آئی ٹی سی نرمدا سے نریندر مودی اسٹیڈیم کا فاصلہ تقریباً ۱۲؍ کلومیٹر سے زیادہ ہے جس میں مقام تک پہنچنے میں ۲۵؍ منٹ لگ سکتے ہیں۔کولڈ پلے نے کہا ہے کہ بینڈ اپنا اب تک کا سب سے بڑا شو  پیش کرے گا۔’دی منٹ‘کی خبر کے مطابق۲۵؍ جنوری کے شوکیلئے آئی ٹی ٹی نرمدا کی ویب سائٹ  پر ایک رات پہلے تک رات کے قیام کا کرایہ ۷۵؍ ہزارروپے درج تھا جو بعد میں ۸۸۵۰۰؍ کردیا گیا۔


سوشل میڈیا پر ردعمل
 شوکے تعلق سے اس جوش وخروش اورہوٹل کے کرائے پرسوشل میڈیا پر زبر دست رد عمل بھی دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ایک صارف کا کہنا ہےکہ ’’مڈل کلاس، آئی ٹی سی، کولڈ پلے، یقین کرنا مشکل ہےکہ یہ سب کس طرح ایک دوسرے  سے منسلک ہیں۔‘‘ایک صارف نے مشورہ دیا’’آئی ٹی سی نرمدا احمد آباد کے سرفہرست ہوٹلوں میں سے ایک ہے، آپ کو فی رات اوسط قیمت پر کمرہ بک کرنا چاہئے  لیکن یہ پھر بھی مناسب نہیں ہوگا ۔(مڈل کلاس کے شائقین  کیلئے)بہتر ہےکہ  وہ گاندھی نگر میں کہیں رہنے کا بندوبست کرلیں۔‘‘ 
واضح رہےکہ اس سے قبل شو کے ٹکٹ سنیچرکی دوپہر کو براہ راست نشر کیے گئے جس کے بعد شائقین نے آن لائن لمبی قطاروں میں انتظار کرنے کی شکایت کی اور اتنی لمبی قطار کے باوجود انہیں صرف مایوسی ہاتھ لگی، کیونکہ ٹکٹ فروخت ہوچکے تھے۔واضح رہے کہ فروخت کیلئےجیسے ہی ٹکٹیں آن لائن پلیٹ فارم پر لائیو ہوئیں بک مائی شو پر قطاریں لاکھوں میں پہنچ گئیں۔ کئی شائقین نے ایکس پر ٹکٹ حاصل کرنے کی تیسری کوشش میں بھی ناکامی پراپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ قطار کتنی لمبی تھی اس کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہےکہ ایک مداح کا ساڑھے تین لاکھواں نمبر تھا۔بعد میں بھی ٹکٹ آن لائن آئے لیکن ان کی قیمت ۶؍ گنا زیادہ تھی۔مہنگا ترین ٹکٹ ۲۵؍ لاکھ جبکہ سب سے سستا ٹکٹ ۲۵؍ ہزار روپے سے شروع ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK