آج مشہور برطانوی بینڈ ’’کولڈ پلے‘‘ کے ممبئی کنسرٹ کے شو کے ٹکٹ ’’بُک مائی شو‘‘ پر فروخت ہورہے ہیں جس کی شروعات سے قبل ہی سائٹ کریش ہوگئی۔ واضح رہے کہ یہ کنسرٹ نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں ۱۸؍ اور ۱۹؍ جنوری کو ہوگا۔
EPAPER
Updated: September 22, 2024, 1:28 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
آج مشہور برطانوی بینڈ ’’کولڈ پلے‘‘ کے ممبئی کنسرٹ کے شو کے ٹکٹ ’’بُک مائی شو‘‘ پر فروخت ہورہے ہیں جس کی شروعات سے قبل ہی سائٹ کریش ہوگئی۔ واضح رہے کہ یہ کنسرٹ نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں ۱۸؍ اور ۱۹؍ جنوری کو ہوگا۔
برطانوی راک بینڈ ’’کولڈ پلے‘‘ کے ممبئی کنسرٹ کے ٹکٹ فروخت شروع ہونے سے چند سیکنڈ قبل ہی ٹکٹ بکنگ سائٹ Book My Show (بُک مائی شو) کریش ہو گئی۔ خیال رہے کہ ’’کولڈ پلے‘‘ اپنے پرانے اور نئے نغموں کے ساتھ ہندوستان ٹور پر آئے گا اور آج ممبئی کنسرٹ کیلئے اس کے ٹکٹ فروخت ہورہے ہیں۔ یہ بینڈ ۱۸؍ اور ۱۹؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں پرفارم کرے گا۔ واضح رہے کہ یہ بینڈ ۸؍ سال بعد ہندوستان میں پرفارم کے گا جس کیلئے مداحوں میں جوش و خروش دیدنی ہے۔
شو کے پروموٹرز نے کنسرٹ کے شرکا ء کیلئے ایک ’’غیر معمولی تجربہ‘‘ کا وعدہ کیا ہے۔ اس کنسرٹ میں ان کے مشہور البم ’’میوزک آف دی اسپیئرز‘‘ پیش کیا جائے گا، بشمول نئے سنگلز "We Pray" اور "feelslikeimfallinginlove" کے ساتھ ساتھ "Yellow," "Fix You" اور "Viva La Vida" جیسے کلاسک نغمے بھی۔ اس شو میں لیزرز، آتش بازی اور ایل ای ڈی ڈسپلے کے ساتھ شاندار بصری مناظر پیش کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ "Music of the Spheres World Tour" نے ابوظہبی، سیول اور ہانگ کانگ میں آنے والے شوز کے ساتھ مارچ ۲۰۲۲ء میں اپنے آغاز کے بعد سے دنیا بھر میں ۱۰؍ ملین سے زیادہ ٹکٹس فروخت ئے ہیں۔
’’کولڈ پلے‘‘ کا نیا البم ’’مون میوزک‘‘ ۴؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوگا جس کا مقصد موسیقی کی صنعت میں ۱۰۰؍ فیصد ری سائیکل پلاسٹک سے بنے ونائل کے ساتھ، پائیداری کے نئے معیارات قائم کرنا ہے۔ معروف گلوکار کرس مارٹن نے البم کے تھیم کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ ’’شاید محبت ہی عالمی تنازعات کا بہترین جواب ہے۔‘‘ ممبئی میں گلوبل سٹیزن فیسٹیول ۲۰۱۶ء میں شرکت کے بعد، یہ کولڈ پلے کا ہندوستان میں دوسرا کنسرٹ ہے۔ ۱۹۹۷ء میں تشکیل پانے والے اس بینڈ میں کرس مارٹن، جونی بکلینڈ، گائے بیری مین اور ول چیمپئن شامل ہیں۔