• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنیما گھر آئیں اور فنکاروں کا تعاون کریں ،پلکیت سمراٹ کی شائقین سے اپیل

Updated: February 05, 2021, 7:12 AM IST | Mumbai

کووڈ ۱۹؍ سے تحفظ کیلئے بروئے کار لائےگئے احتیاطی اقدامات میں نرمی کے مراحل میں اب حکومت نے تھیٹروں کوبھی مکمل طور پر شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔

Pulkit Samrat. Photo: INN
پلکیت سمراٹ۔تصویر: آئی این این

کووڈ ۱۹؍ سے تحفظ کیلئے بروئے کار لائےگئے احتیاطی اقدامات میں نرمی کے مراحل میں اب حکومت نے تھیٹروں کوبھی مکمل طور پر شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔ پوری فلمی دنیا نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور دیگر ذرائع سےمختلف ہستیوں نےمسرت اور جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔ ’فکرے‘ فلم سے مشہور ہونے والے اداکار پلکیت سمراٹ نے بھی لوگوں سے اب تھیٹر اور اداکاروں کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔
  قابلِ غور ہے کہ فلمسازوں اور اداکاروں کے ساتھ ساتھ پروڈکشن ہاؤس بھی طویل عرصے سے سنیما ہالوں کے دوبارہ کھلنےکا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ یکم فروری سےمرکزی حکومت نے فلم تھیٹر اور ملٹی پلیکس کومکمل طور پر شروع کی اجازت دی ہے۔حکام کے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار پلکیت سمراٹ نے تمام شائقین سے سینما گھر جانے اور فنکاروں کا تعاون کرنے کی درخواست کی ہے۔
  پلکیت سمراٹ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوسواگتم خوش آمدید، چلئے تھیٹرس میں جاکرپاپکارن کے بکھرے ہوئے دانوں کے ساتھ ایک بار پھر سے سنیما گھروں میں جانے کا موقع ملا ہے۔ یہ صحیح ہے کہ حکومت نے تھیٹروں کو ۱۰۰؍فیصدکھولنے کی اجازت دی ہے کیونکہ اب ہم صحیح رہنما خطوط پر عمل پیرا ہیں ، تو چلئے تھیٹرس میں جا کرسنیما دیکھیں اور اپنے پسندیدہ اسٹارس کو سپورٹ کریں ۔ مووی نائٹس کی واپسی کیلئے چیئرس۔‘‘
 ذرائع کے مطابق پلکیت سمراٹ نے حال ہی میں معروف اداکارہ کترینا کیف کی بہن ایزابیل کیف کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ’سوسواگتم خوش آمدید‘ کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ یہ فلم انسائٹ انڈیا اور اینڈیمول شائن انڈیا نے یلو آنٹ پروڈکشن کے ساتھ مل کر تیار کی ہے ، اس کی اسکرپٹ منوج کشور نے لکھی ہے۔ پلکیت علاوہ ازیں رانا دگگوباتی کے ساتھ فلم ’ ہاتھی میرے ساتھی‘ میں بھی اسکرین پر نظر آئیں گے۔یہ ہولی پر ایک تھیٹریکل ریلیز ہوگی۔ پلکیت کے مداح ان فلموں کے شدت سے منتظر ہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK