• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کمانڈو: اے ون مین آرمی کے ۹؍ سال مکمل

Updated: April 15, 2022, 11:13 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے ماچو ہیرو ودیوت جاموال کی فلم ’کمانڈو: اے ون مین آرمی‘ کی ریلیز کے ۹؍ سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر ودیوت جاموال نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Vidyut Jammwal.Picture:INN
ودیوت جاموال ۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ کے ماچو ہیرو ودیوت جاموال کی فلم ’کمانڈو: اے ون مین آرمی‘  کی ریلیز کے ۹؍ سال مکمل ہوگئے ہیں۔  اس موقع پر ودیوت جاموال نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ودیوت جاموال نے کہا ’’میں  شائقین کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے `کمانڈو: اے ون مین آرمی کو اپنا پیار دیا۔ ایک  ہیرو وہ  ہے جو لوگوں کو بہتر بننے کی ترغیب دے اور کرن کے کردار نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔ میرے لئے  اس فلم میں سب سے بڑی کشش ایکشن  سیکوئنس اور زبردست اسٹنٹ تھے۔‘‘  قابل ذکر بات یہ  ہے کہ دلیپ گھوش کی ہدایت کاری میں بنی فلم `کمانڈو: اے ون مین آرمی  میں ودیوت جاموال نے کرن ویر سنگھ ڈوگرا کا کردار ادا کیا ہے جو کہ ہندوستانی فوج کے۹؍ پیرا کے کمانڈو ہوتے ہیں۔ اس فلم میں ودیوت جاموال کے ساتھ پوجا چوپڑا، جے دیپ اہلاوت، ادا شرما اور ایشا گپتا کے بھی اہم کردار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK