• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلم’ بلڈ شاٹ‘ کی آمدنی کورونا سے متاثر

Updated: March 20, 2020, 2:00 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ فلم سیریز ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کے ہیرو وِن ڈیزل کی فلم’ بلڈ شاٹ‘کورونا سے متاثر ہونے کے سبب دنیا میں اچھا بزنس نہیں کرسکی۔ امریکہ سمیت متعدد ممالک میں سینما گھر بند ہیں اور جہاں سینما کھلے ہیں وہاں بھی فلم دیکھنے کا رجحان کافی حد تک کم ہوچکا ہے۔

Blood Shot - Pic : Mid-Day
فلم بلڈ شاٹ ۔ تصویر : مڈ ڈے

بالی ووڈ فلم سیریز ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کے ہیرو وِن ڈیزل کی فلم’ بلڈ شاٹ‘کورونا سے متاثر ہونے کے سبب دنیا میں اچھا بزنس نہیں کرسکی۔ امریکہ سمیت متعدد ممالک میں سینما گھر بند ہیں اور جہاں سینما کھلے ہیں وہاں بھی فلم دیکھنے کا رجحان کافی حد تک کم ہوچکا ہے۔ ’بلڈ شاٹ‘ سائنس فکش ایکشن فلم ہے جس پر ۸؍ ارب روپے کی لاگت آئی ہے جبکہ فلم کو کورونا کی وجہ سے ملتوی نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اب فلم بنانے والوں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ فلم ’بلڈشاٹ‘ ۱۳؍ مارچ کو ریلیز ہوئی تھی ۔ وِن ڈیزل نے فلم کی ریلیز سے قبل کہا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے خوفزدہ نہیں ہیں اور ان کی سائنس فکشن ایکشن فلم کورونا وائرس کے باوجود مقررہ تاریخ پر ریلیز کی جائے گی اور اچھا بزنس کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK