• Sat, 08 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کریٹکس چوائس ایوارڈز ۲۵ء: ’آل وی امیجن ایز لائٹ‘ ایوارڈ پانے میں ناکام

Updated: February 08, 2025, 4:31 PM IST | Washigton

کریکٹس چوائس ایوارڈ ۲۰۲۵ء کی تقریب میں پائل کپاڈیہ کی فلم ’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ غیر ملکی زبان کی بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکامیاب رہی ہے جبکہ یہ اعزاز فرانسیسی فلم ’’ایمیلا پیریز‘‘کو دیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پائل کپاڈیہ کی فلم ’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ کریکٹس چوائس ایوارڈز ۲۰۲۵ء میں غیر ملکی زبان کی بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکامیاب رہی ہے جبکہ یہ اعزاز ’’ایمیلا پیریز‘‘کو دیا گیا۔’’ایمیلا پیریز‘‘فرانسیسی نژاد میکسیکن کرائم میوزیکل فلم ہے، جس کی ہدایتکاری کے فرائض جیکس آڈیارڈنے انجام دیئے ہیں۔

 

اس فلم کو نان انگلش لینگویج موشن پکچر(غیر انگریزی زبان کی بہترین فلم) کا گولڈن گلوب ایوارڈ بھی تفویض کیا گیا ہے۔ پائل کپاڈیہ کی فلم کو اس کی طرز تحریر کیلئے سراہا جارہا ہے۔یہ فلم دیگر فلموں جیسے ’’آئی ایم اسٹل ہیئر‘‘ (برازیل)، (کنی کیپ)آئرلینڈ، ’’دی سیڈ آف دی سیکریڈ فگ‘‘ (جرمنی) اور ’’ایمیلا پیریز‘‘ (فرانسیسیفلم)کےساتھ نامزد کی گئی تھی جس میں ’’ایمیلا پیریز‘‘ نے غیر ملکی زبان کی بہترین فلم کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ کریکٹس چوائس ایوارڈز کی ۳۰؍ ویں تقریب بارکر ہینگر، سانتامونیکا، امریکہ میں منعقد کی گئی تھی۔تاہم، شان بیکر کی کامیڈی ڈراما فلم ’’انورا‘‘کو کووٹیڈ بیسٹ پکچر کا ایوارڈ دیا گیا جس نے اور کسی کیٹیگری میں ایوارڈ حاصل نہیں کیا۔ جون ایم چو کو ’’ویکڈ‘‘ کیلئے بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ تفویض کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: دہلی انتخابی نتائج ۲۰۲۵ء: بی جے پی کو اکثریت، آپ اکثریت کے نشان سے دور

کریکٹس چوائس ایوارڈ کی ۳۰؍ ویں تقریب میں اعزاز تفویض کی جانےو الی فلمیں اور شخصیات:

(۱)بیسٹ ایکٹنگ انسیمبل :کون کلیو
(۲)کامیڈی سیریز میں بہترین معاون اداکار: مائیکل یوری (شرنکنگ)
(۳)کامیڈی سیریز میں بہترین معاون اداکارہ: ہننا آئن بائنڈر
(۴)بیسٹ سپورٹنگ ایکٹران لمیٹڈ سیریز آر مویی میڈ فار ٹیلی ویژن: لیو شرایبر(دی پرفیکٹ کپل)
(۵)بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس ان لمیٹڈ سیریزآف موی میڈ فار ٹیلی ویژن: جیسیکا گنگ 
(۶)بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس ان ڈراما سیریز: موئیکا ہوشی (شوگون)
(۷)بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر ان ڈراما سیریز : تادانابو آسانو
(۸)بیسٹ اینی میٹیڈ فیچر :دی ویلڈ روبوٹ
(۹)بیسٹ ایکٹر ان لمیٹڈ سیریز آر مووی میڈ فار ٹیلی ویژن :کولین فیرل (دی پینگوئین)
(۱۰)بیسٹ ایکٹریز ان لمیٹڈ سیریز آر مووی میڈ فار ٹیلی ویژن: کریستین میلیوتی
(۱۱)بیسٹ لمیٹڈ سیریز :بے بی رینڈیر
(۱۲)بیسٹ سپورٹنگ ایکٹریس : زوئی سالڈانا
(۱۳)بیسٹ ایکٹر ان کامیڈی سیریز : جین اسمارٹ (ہیکس)
(۱۴)بیسٹ کامیڈی سیریز (ہیکس)
(۱۵)بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر: کیرن کلکن
(۱۶)بیسٹ ینگ ایکٹراور ایکٹریس: میسی سٹیلا (دی اولڈ ایس)
(۱۷)بیسٹ ایکٹر ان ڈراما سیریز : هیرویوکی سانادا(شوگون)
(۱۸)بیسٹ ایکٹریس ان ڈراما سیریز :کیتھی بیٹس (میٹ لوک)
(۱۹)بیسٹ ڈراما سیریز : شوگون
(۲۰)بیسٹ فارین لینگویج فلم (غیر ملکی زبان کی بہترین فلم): ایمیلا پیریز

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK