• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈی ۲۳: مارول اور ڈزنی نے آنے والی فلموں اور ویب سیریز کی جھلکیاں جاری کیں

Updated: August 10, 2024, 9:32 PM IST | Anaheim

اناہیم، کیلیفورنیا میں منعقدہ ’’ڈی ۲۳؍ ایکسپو‘‘ میں مارول اسٹوڈیوز اور ڈزنی اسٹوڈیوز نے اپنی آنے والی نئی فلموں اور ویب سیریز کی جھلکیاں پیش کیں۔ اس کے بعد سے یہ فلمیں اور ویب سیریز سوشل میڈیا پر مداحوں پر بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔ جانئے اس تقریب میں کون سی فلموں اور ویب سیریز کے ٹریلر جاری کئے گئے۔

A scene from the 23rd Expo. Image: X
ڈی ۲۳؍ ایکسپو کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس

گزشتہ دن ’’ڈی ۲۳‘‘ کی تقریب میں ڈزنی اور مارول نے اپنے آنے والی فلموں اور سیریز کی جھلکیاں پیش کیں جن میں ’’اوینجرس: ڈومز ڈے‘‘، ’’اوینجرس: سیکرٹ وارز‘‘، ’’دی فینٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپس‘‘، ’’ڈیئر ڈیول: بورن اگین‘‘، ’’کیپٹن امریکہ: بریو نیو ورلڈ‘‘، ’’اگاتھا آل الانگ‘‘، ’’اوتار۔۳: فائر اینڈ ایش‘‘، ’’مفاسا: دی لائن کنگ‘‘ اور ’’اسنو وہائٹ‘‘ کے نام قابل ذکر ہیں۔ ’’مارول اسٹوڈیوز‘‘ نے مارول سنیماٹک یونیورس کی فلموں ’’اوینجرس: ڈومز ڈے‘‘ اور ’’اوینجرس: سیکرٹ وارز‘‘ میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کی سپر ولن ڈاکٹر ڈوم کے طور پر واپسی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک لامتناہی بحث چھیڑ دی تھی، جو اَب بھی جاری ہے۔ دریں اثناء، اسٹوڈیو نے اپنی آنے والی فلموں اور سیریز کے چند فوٹیج جاری کئے ہیں۔
مارول اسٹوڈیوز کے علاوہ ڈزنی نے بھی اپنی آنے والی فلموں اور سیریز کے فوٹیج شیئر کئے ہیں جن میں ’’اوتار۔۳: فائر اینڈ ایش‘‘، ’’مفاسا: دی لائن کنگ‘‘ اور ’’اسنو وہائٹ‘‘ کے نام قابل ذکر ہیں۔

’’دی فنٹاسٹک فور‘‘ کا ٹیزر:

’’کیپٹن امریکہ: بریو نیو ورلڈ‘‘ کا فوٹیج:

’’ڈیئر ڈیول: بورن اگین‘‘ کا فوٹیج: 

’’اگاتھا آل الانگ‘‘ کا ٹیزر:

’’آئرن ہارٹ‘‘ کا ٹیزر: 

’’اوتار۔۳: فائر اینڈ ایش‘‘ کا فرسٹ کانسپٹ: 

’’دی لاین کنگ‘‘ کی پریکوئل فلم ’’مفاسا: دی لاین کنگ‘‘ کا ٹریلر۔ یہ فلم دسمبر ۲۰۲۴ء میں ریلیز ہوگی:

’’اسنو وہائٹ‘‘ کا ٹیزر۔ یہ فلم ۲۱؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی:

ڈوین جانسن کی فلم ’’موآنا۔۲‘‘ کا ٹریلر۔ یہ فلم ۲۷؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوگی:

ڈی ۲۳؍ ایکسپو میں اعلان کردہ دیگر فلموں میں ’’فروزن۔۳‘‘، ’’انکریڈیبلز۔۳‘‘ ، ’’ٹوائے اسٹوری۔۵‘‘، ’’منڈلورین اینڈ گروگو‘‘ اور ’’ زوٹوپیا۔۲‘‘ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK