• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شلپا شیٹی کے ریستوراں ’’باستیان‘‘ سے ۸۰؍ لاکھ کی بی ایم ڈبلیو چوری

Updated: October 28, 2024, 5:26 PM IST | Mumbai

دادر، ممبئی میں معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے ریستوراں ’’باستیان‘‘ کے پارکنگ کے حصے سے باندرہ کے ایک بزنس مین روحان خان کی بی ڈیم ڈبلیو چوری ہونے کے بعد شیواجی پارک پولیس نے تفتیش شروع کی ہے۔ روحان خان نے ریستوراں کی سیکوریٹی پر تشویش کا اظہار کیا۔

BMW, inset Shilpa Shetty. Photo: INN
بی ایم ڈبلیو، انسیٹ شلپا شیٹی۔ تصویر: آئی این این

دادر، ممبئی میں معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے ریستوراں ’’باستیان ‘‘کے پارکنگ کے حصے  سے۸۰؍ لاکھ روپے کی بی ڈیم ڈبلیو چوری ہوگئی ہے۔ کار کے مالک،باندرہ، ممبئی کے بزنس مین روحان خان ہیں، نے چور کو اس وقت دیکھا تھا جب وہ ریستوراں سے باہر نکل رہا تھا اور انہوں نے شیواجی پارک پولیس اسٹیشن، ممبئی میں شکایت درج کروائی ہے۔ یہ واقعہ صبح ۲؍بجے کے قریب اس وقت پیش آیا تھا جب روحان خان اپنے دوستوں کے ساتھ ریستوراں پہنچا تھا۔ روحان خان نے اپنی کار کی چابیاں اپنے ملازم کو دی تھیں۔ ان کے ملازم نے کار تہہ خانے میں پارک کی تھی کیونکہ انہیں لگا تھاکہ کار یہاں محفوظ ہے۔

سی سی ٹی وی تصاویر میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملازم کے پارکنگ کی جگہ سے نکلنے کے کچھ منٹ بعد ۲؍ افراد جیپ کمپاس میں داخل ہوئے تھے۔ انہوں نے ہیکنگ کی ایڈوانسڈ تکنیکوں کا استعمال کر کے بی ایم ڈبلیو کو کھولا اور پھر وہ اسے چوری کر کے لے گئے۔ صبح کے ۴؍ بجے جب ریستوراں بند کرنے کا وقت ہوا تو روحان خان نے اپنے ملازم سے کہا کہ وہ کار پارکنگ سے باہر لے آئےجس کے بعد انہیں یہ معلوم ہوا کہ ان کی کار چوری ہوچکی ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ’’یہ جاننے کے بعد کہ کار پارکنگ کی جگہ سے غائب ہوچکی ہے روحان حیرت زدہ ہوگئے تھے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقے میں چہار رُخی مقابلے کے واضح آثار

ریستواں کے عملے کے سی سی ٹی وی تصاویر کا جائزہ لینے کی درخواست کے بعد یہ تصدیق کی گئی کہ چند اجنبی افراد کار چوری کر کے لے گئے ہیں۔دریافت کے بعد روحان خان نے شیواجی پارک پولیس  میں شکایت درج کروائی تھی۔ پولیس نے کہا کہ ہم نے سی سی ٹی وی تصاویر دیکھنے کے بعد تفتیش شروع کی ہے۔ حکام کار کی نقل و حمل اور ملزمین کی شناخت کیلئے علاقے کی سی سی ٹی وی تصاویر دیکھ رہے ہیں۔ تاہم، بھارتیہ نیائے سنہتاایکٹ کے سیکشن ۳۰۳(۲) کے تحت شکایت درج کی جاچکی ہے۔ روحان خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریستوراں کے پارکنگ والے حصے میں سیکوریٹی کی حالت پر سوال قائم کیااور کہا کہ حفاظتی اقدامات کئے جانے ضروری ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK