منگل کی شام ممبئی میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ۲۰۲۴ء کی تقریب منعقد کی گئی جس میں شاہ رخ خان کو فلم ’’جوان‘‘ کیلئے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سندیپ ریڈی وانگا نے فلم ’’اینیمل‘‘ کیلئے بہترین ہدایتکار جبکہ بابی دیول نے فلم میں بہترین منفی کردار کیلئے ایوارڈ حاصل کیا۔
شاہ رخ خان، رانی مکھرجی، اور نین تارا۔ تصویر : آئی این این
فلمی دنیا کے انتہائی اہم خیال کئے جانے والے ایوارڈ دادا صاحب پھالکے کی تقریب گزشتہ شام ممبئی میں منعقد کی گئی جس میں شاہ رخ خان اور نین تارا کو فلم ’’جوان‘‘ کیلئے بہترین اداکار اور بہترین ادکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا البتہ نین تارا نے اپنا ایوارڈ رانی مکھرجی کے ساتھ شیئر کیا جنہوں نے’’مسز چٹرجی ورسیز ناروے‘‘ کیلئے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔
بابی دیول، نین تارا، شاہ رخ خان۔ تصویر : آئی این این
بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے پر جیوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ ’’بہت عرصہ ہوا مجھے بہترین اداکار کے ایوارڈ کیلئے منتخب ہوئے۔ مجھے یہ یقین ہونے لگا تھا کہ اب میں پھر کبھی یہ ایوارڈ نہیں جیت سکوں گا۔ میں بہت خوش ہوں کہ اس ایوارڈ کے لئے مجھے دوبارہ منتخب کیا گیا۔‘‘
سندیپ ریڈی وانگا نے فلم ’’اینیمل‘‘ کیلئے بہترین ہدایتکار جبکہ بابی دیول نے فلم میں بہترین منفی کردارکیلئے ایوارڈ حاصل کیا۔
آدتیہ رائے کپور۔ تصویر: پی ٹی آئی
دادا صاحب پھالکے ایوارڈ فاتحین کی فہرست:
بہترین فلم: جوان
بہترین فلم (ناقدین): ٹویلتھ فیل
بہترین اداکار: شاہ رخ خان (جوان)
بہترین اداکار (ناقدین): وکی کوشل (سیم بہادر)
بہترین اداکارہ (ناقدین): کرینہ کپور (جانے جان)
بہترین اداکارہ: رانی مکھرجی (مسز چٹرجی ورسیز ناروے)
بہترین ہدایتکار: سندیپ ریڈی وانگا (اینیمل)
بہترین ہدایتکار (ناقدین): ایٹلی (جوان)
بہترین میوزک ڈائریکٹر: انیرودھ روی چندر (جوان)
بہترین گلوکار (مرد): ورون جین اور سچن جگر (تیرے واسطے، ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے)
بہترین گلوکارہ (خاتون): شلپا راؤ (پٹھان ، بے شرم رنگ)
منفی کردار میں بہترین اداکار: بوبی دیول (اینیمل)
مزاحیہ کردار میں بہترین اداکار: آیوشمان کھرانہ (ڈریم گرل۲)
مزاحیہ کردار میں بہترین اداکارہ: ثانیہ ملہوترا (کتھل)
معاون کردار میں بہترین اداکار: انیل کپور (اینیمل)
معاون کردار میں بہترین اداکارہ: ڈمپل کپاڈیہ (پٹھان)
پرومیسنگ اداکار: وکرانت میسی (ٹویلتھ فیل)
پرومیسنگ اداکارہ: ادا شرما (دی کیرالا اسٹوری)
ورسٹائل اداکارہ: نین تارہ
بہترین نغمہ نگار: جاوید اختر (ڈنکی، نکلے تھے کبھی ہم گھر سے)
بہترین مختصر فلم: گڈ مارننگ
بہترین بین الاقوامی فیچر فلم: اوپن ہائیمر
بہترین سنیماٹوگرافر: گنویانا شیکر وی ایس (آئی بی ۷۱)
ٹیلی ویژن سیریز میں بہترین اداکارہ: روپالی گنگولی (انوپما)
ٹیلی ویژن سیریز میں بہترین اداکار: نیل بھٹ (گم ہے کس کے پیار میں)
ٹیلی ویژن سیریز آف دی ایئر: گم ہے کس کے پیار میں
بہترین ویب سیریز: فرضی
ویب سیریز میں بہترین اداکار: شاہد کپور (فرضی)
ویب سیریز میں بہترین اداکارہ: سشمتا سین (آریہ سیزن۳)
ویب سیریز میں بہترین اداکار (ناقدین): آدتیہ رائے کپور (دی نائٹ منیجر)
ویب سیریز میں بہترین اداکارہ (ناقدین): کرشمہ تنا(اسکوپ)
فلم انڈسٹری میں شاندار شراکت: موشومی چٹرجی
موسیقی کی صنعت میں شاندار شراکت: کے جے یسوداس