• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آشا پاریکھ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ

Updated: October 02, 2022, 10:33 AM IST | new Delhi

:پدم شری ایوارڈیافتہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ آشا پاریکھ کو جمعہ کوہندوستانی سنیما میں ان کی مثالی شراکت کیلئے ۲۰۲۰ءکے ۵۲؍ویں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Asha Parekh excited about this prestigious honor said, “It is a great honor to receive the Dada Sahib Phalke Award.
اس باوقاراعزازسے پرجوش آشا پاریکھ نے کہا’’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کرنا ایک بڑے اعزاز کی بات ہے

پدم شری ایوارڈیافتہ  بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ آشا پاریکھ کو جمعہ کوہندوستانی سنیما میں ان کی مثالی شراکت کیلئے  ۲۰۲۰ءکے ۵۲؍ویں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔صدر دروپدی مرمو نے یہاں وگیان بھون میں منعقدہ ۶۸؍ویں قومی فلم ایوارڈ تقسیم کی تقریب میں  آشا پاریکھ کو ان کی زندگی بھر کی عظیم حصولیابی کے طور پر ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازا۔
 اس باوقاراعزازسے پرجوش آشا پاریکھ نے کہا’’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کرنا ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔ میری ۸۰؍ویں سالگرہ سے صرف ایک دن پہلے مجھے یہ بڑی پہچان ملی ہے۔ یہ سب سے باوقار اعزاز ہے جو مجھے حکومت ہند سے ملا ہے۔ میں گزشتہ ۶۰؍سال سے فلم انڈسٹری میں ہوں اور اب بھی اپنے طریقے سے انڈسٹری سے وابستہ ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK