• Tue, 25 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈینی نے انڈسٹری میں کثیر جہتی اداکار کے طور پر شناخت قائم کی

Updated: February 25, 2025, 1:50 PM IST | Agency | Mumbai

 بالی ووڈ میں ڈینی کو ایک ایسے کثیر جہتی اداکار کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے ہیرو، ویلن اور کریکٹر ایکٹرکے کردار نبھاکر ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا ہے۔

Danny Denzongpa. Picture: INN
ہر فن مولا اداکار ڈینی۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ میں ڈینی کو ایک ایسے کثیر جہتی اداکار کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے ہیرو، ویلن اور کریکٹر ایکٹرکے کردار نبھاکر ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا ہے۔ ۲۵؍ فروری ۱۹۴۸ء کو پیدا ہوئے ڈینی بچپن میں فوج میں بھرتی ہونے کے خواہشمند تھے۔ ڈینی ڈینزونگپا کا تعلق ہندستانی ریاست سکم ہے۔ ڈینی صر ف ایک اداکار ہی نہیں بلکہ ایک گلوکار اور ہدایت کار بھی ہیں۔ انہوں نے نے بالی ووڈ کی تقریباً۱۹۰؍ ہندی فلموں میں کیا اس کے علاوہ نیپالی، تمل، بنگالی اور تیلگو فلموں میں بھی ڈینی اپنے اداکاری کے جلوے بکھیر چکے ہیں۔ 
 انہوں نے مغربی بنگال سے اعلیٰ کیڈٹ کا ایوارڈ جیتا اور یوم جمہوریہ کے موقع پر پریڈ میں حصہ بھی لیا تھا۔ بعد میں ملک کے ممتاز آرم فورسیز میڈیکل کالج (اے ایف ایم سی) پونے میں ان کا انتخاب بھی ہو گیا لیکن انہی دنوں ان کا رجحان ڈاکٹر بننے کی بجائے اداکار بننے کی طرف راغب ہو گیا اور انہوں نے پونے فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے لیا۔ ڈینی نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز نیپالی فلم ’سلینو‘ سے کیا جوسپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس درمیان انہوں نے نیپالی فلموں میں نغمے بھی گائے۔ ۷۰ء کی دہائی میں اداکار بننے کا خواب لئے ڈینی ممبئی آ گئے۔ تقریباً ۳؍ سال تک جدوجہد کر نے کے بعد انہوں نے راكھي، ہتھکڑی، ملاپ، نیا نشہ، ضرورت، نئی دنیا نئے لوگ، چالاک اور خون خون جیسی کئی بی گریڈ فلموں میں کام کیا جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئیں۔ اس درمیان انہیں گلزار کی سپر ہٹ فلم ’میرے اپنے‘ میں چھوٹاسا کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔ اپنے زمانے کی مشہور فلم شعلے کیلئے گبر سنگھ کا رول ڈینی کو پیش کیا گیا تھا لیکن ڈینی فیروزخان کی فلم دھرماتما کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ 
 ڈینی نے متعدد فلموں میں بہترین اداکاری کرکے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا جن میں چور مچائے شور، ۳۶؍ گھنٹے، فقیرہ، سنگرام ، کالی چرن، کالا سونا اور دیوتا جیسی فلمیں قابل ذکر ہیں ۔ فلم دیوتا (۱۹۷۸ء) میں ریلیز ہوئی تھی۔ ا س کے بعد ڈینی کو طویل رول ملنے لگے۔ اس کے بعد انہیں بڑے بجٹ کی فلمیں عاشق ہیں بہاروں کا، پاپی، بندش، برننگ ٹرین اور چنوتی میں انہوں نے منفی کردار ادا کیا۔ ۱۹۹۳ء میں بی آر چوپڑا کی فلم دھند میں ڈینی نے معذور اور مایوس شوہر کا کردار ادا کیا تھا اس رول کو ڈینی نہایت شاندار طریقے سے نبھایا تھا۔ ڈینی بالی ووڈ اداکار بلراج ساہنی کے بارے میں بتاتے ہیں کہ بلراج ساہنی عظیم اداکار تھے اور ان کی برابری کرنا ان کیلئے ممکن نہیں ہے۔ ڈینی ان دنوں رابندر ناتھ ٹیگور کی مشہور کہانی ’کابلی والا‘ پر مبنی فلم میں کام کر رہے ہیں۔ بلراج ساہنی نے ۱۹۶۱ء میں فلم کابلی والا میں کام کیا تھا۔ ڈینی اب اسے اپنے انداز میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ڈینی نے کہا ’’یہ نہ مانا جائے کہ وہ عظیم اداکار بلراج ساہنی کے کام کی برابری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، بلراج ساہنی کی برابری ممکن ہی نہیں ہے۔ وہ عظیم اداکار تھے۔ میں اپنی طرف سے کوشش کر رہا ہوں۔ امید ہے کہ میں اس کام سے کچھ تاثر چھوڑ پاؤں گا۔ ‘‘ڈینی نے کہا کہ بالی ووڈ میں امیتابھ بچن کو چھوڑکر۶۰؍ سے زیادہ عمر والے اداکاروں کے لئے کام کی کمی ہے۔ ڈینی نے کہا ’’ان دنوں میں زیادہ کام نہیں کرتا۔ میرے پاس کبھی کام رہتا ہے، کبھی نہیں رہتا ہے۔ کئی ذی اثر کارپوریٹ گھرانوں سے مجھے کئی آفرز ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں جو میری حوصلہ افزائی کرتا ہو۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK