• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہالی ووڈ کے مشہور فلمساز ڈیوڈ لینچ۷۸؍ سال کی عمر میں چل بسے

Updated: January 17, 2025, 6:31 PM IST | Inquilab News Network | Washington

فلمساز ڈیوڈ لینچ، جو اپنی حقیقت پسندانہ فلموں جیسے بلیو ویلویٹ اور ’’ ملہولینڈ ڈرائیو ‘‘کیلئے مشہور ہیں، ۷۸؍سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کے اہل خانہ نے فیس بک پر ان کی موت کا اعلان کیا۔

Famous Hollywood filmmaker David Lynch. Photo: INN
ہالی ووڈ کے مشہور فلمساز ڈیوڈ لینچ ۔ تصویر: آئی این این

’’بلیو ویلویٹ‘‘، اور’’ `مولہولینڈ ڈرائیو‘‘ جیسی فلموں میں حقیقت پسندانہ نظریات پیش کرنے کیلئے  مشہور امریکی مصنف اور ہدایت کار ڈیوڈ لینچ  ۷۸؍ برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے خاندان نے جمعرات کو فیس بک پوسٹ کے ذریعے ہدایت کار کے انتقال کا اعلان کیا۔اس سے قبل لینچ نے ۲۰۲۴ء میں انکشاف کیا تھا کہ’’ کثرت سگریٹ نوشی کے سبب انہیں ایمفیسیما کا عارضہ لاحق ہو گیا ہے ، اور اب وہ کسی بھی ہدایت کاری کیلئے گھر سے نہیں نکل سکیں گے۔‘‘
لینچ کے اہل خانہ نے فیس بک پر ان کی موت کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ انتہائی افسوس کے ساتھ ہمیں اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے گھر کا ایک فرد، ایک فنکار گزر گیا۔ان کے جانے سے ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے۔ہم اس وقت رازداری کی امید کرتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پ۔رھئے: یوم وفات پر خراج عقیدت: سچترا سین نے ملک ہی نہیں بیرون ملک بھی شہرت پائی

واضح رہے کہ ڈیوڈ لینچ آسکر ایوارڈ کیلئے ۴؍ بار نامزد ہوئے، اور ۲۰۲۰ء میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
 امریکی فلمساز کو ’’بلیو ویلویٹ‘‘،’’ `لوسٹ ہائی وے‘‘، ’’ `مولہولنڈ ڈرائیو‘‘  اور’’ `ٹوئن پیکس ‘‘ ٹی وی شو جیسی تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلموں میں ہارر، فلم نوئر اور کلاسیکی یورپی حقیقت پسندی کا بہترین امتزاج پیش کرنے کیلئے  جانا جاتا تھا۔انہوں نے اپنی ہدایت میں بنی پہلی ہی فلم سے ہالی ووڈ میں شہرت حاصل کر لی تھی۔انہیں ۸؍ بار اکادمی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا، جس میں ان کی پہلی بہترین ہدایت کاری کی فلم بھی شامل تھی۔
اپنے طرز کی منفرد ہدایت کاری کے سبب انہیں شہرت حاصل ہوئی۔ انہوں نے چاربارشادی کی۔ ان کے پس ماندگا میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK